Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

نواز شریف کو عورت اقتدار کے منصب پر قبول نہ تھی، لیکن اپنی صاحبزادی کو کمان سونپ دی، چوہدری نثار

سابق وزیرِ داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک عورت اقتدار کے منصب پر قبول نہ تھی، لیکن آج اپنی صاحبزادی کو پاکستان کی کمان سونپ دی۔

راولپنڈی کی چک بیلی روڈ حرکہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز اس ذمہ داری کے قابل نہیں ہیں جوانہیں سونپی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1988 میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو خاتون ہونے کی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سابق قائد بینظیر بھٹو کی حکمرانی قبول نہیں تھی لیکن آج انہوں نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کمان اپنی بیٹی کو سونپ دی۔

سابق وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ ’میرے مخالف انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا ایسا امیدوار سامنے آرہا ہے جس نے علاقے میں کوئی کام کرکے نہیں دکھایا۔

چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ وہ 18 جون کو باقاعدہ طور پر جلسے سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

install suchtv android app on google app store


News Source

نواز شریف کو عورت اقتدار کے منصب پر قبول نہ تھی، لیکن اپنی صاحبزادی کو کمان سونپ دی، چوہدری نثار

تبصرہ کریں