Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

مشرف کو بیرون ملک روانگی کی اجازت حکومت نے دی

mushimage

اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک بھیجنے کی اجازت کس نے دی  مسلم لیگ کی حکومت نے معاملہ عدالت پر ڈالا لیکن آج سپریم کورٹ کی جانب سے بھی وضاحت آگئی۔

مسلم لیگ کی حکومت نے یا عدالت نے پرویز مشرف کوباہر کس نے  بھیجا، آخر کار بات باہر آگئی۔
مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں سابق صدر پرویز مشرف بیرون ملک پرواز کرگئے، اس وقت کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت نے عدالتی احکامات پر عمل کیا۔لیکن آخر کار سپریم کورٹ کی  وضاحت آگئی۔

چیف جسٹس  ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ  سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی، اجازت حکومت نے دی  تھی،سپریم کورٹ کے فیصلے کو غلط انداز سے بیان کیا گیا۔


News Source

مشرف کو بیرون ملک روانگی کی اجازت حکومت نے دی

تبصرہ کریں