Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

پی ایس 81 : ایم کیو ایم پاکستان فنکشنل لیگ کی حمایت کرے گی – Daily Pakistan


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سانگھڑ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ فنکشنل کی حمایت کا اعلان کردیا، ترجمان ایم کیوایم پاکستان کے مطابق پی ایس 81 پر فنکشنل لیگ کے امیدوار جام نفیس کی حمایت کا فیصلہ رابطہ کمیٹی نے گزشتہ رات دونوں سیاسی جماعتوں میں اعلیٰ سطح کے رابطے کے بعد کیا۔

اس سے قبل مسلم لیگ فنکشنل کے وفد نے پی آئی بی کالونی میں متحدہ پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی اور ضمنی انتخاب میں حمایت کرنے کی درخواست کی تھی۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن خواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ ہم سانگھڑکے ضمنی انتخاب کے موقع پرفوج کی تعیناتی اورشفاف انتخابی عمل کی تائید کرتے ہیں، وہاں جوجھوٹی ایف آئی آر مسلم لیگ (ف) کے کارکنوں پرکاٹی جارہی ہیں ہم اس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔

خواجہ اظہارالحسن نے وزیراعظم پاکستان کے کراچی کے دورے کے حوالے سے کہا کہ ان کاایم کیوایم (پاکستان)سے ملناناگزیرہوچکاہے۔

خواجہ اظہارالحسن نے مزیدکہاکہ لیاری کے عوام کاحق ہے کہ ان کاخیال رکھاجائے ہم بھی وہاں سے آئندہ الیکشن میں اپنا امیدوار کھڑا کرینگے لیاری والے ہمارے اپنے ہیں۔

تبصرہ کریں