Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

نگراں حکومت قبل از انتخابات دھاندلی کا نوٹس لے: مشاہد حسین سید

مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل میڈیا کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری کو خط لکھا، جس میں کہا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کے راولپنڈی میں 200 سے زائد کارکنان، امیدواروں اور سینیٹرز کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کرلیا گیا۔ نگراں پنجاب حکومت ان اقدامات سےدھاندلی میں حصہ دار بن گئی ہے۔

سینیٹر مشاہد حسین سید نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط میں لکھا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان، امیدواروں اور سینیٹرز کی گرفتاری سے نہ صرف سیاسی ماحول میں بگاڑ پیدا ہوا بلکہ یہ سیاسی مخالفین کو انتخابات میں فری ہینڈ دینے کے مترادف ہے۔

یہ گرفتاریاں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہیںخط میں یہ کہا گیا کہ نگراں پنجاب حکومت کے حالیہ اقدامات شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کی روح کے منافی ہیں۔ درخواست ہے کہ ایسے اقدامات فوری واپس لیں، ورنہ تاثر پیدا ہوگا کہ آپ پری پول دھاندلی میں شریک ہو گئے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا استقبال کرنا ان کاسیاسی حق ہے، جس سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔

نوازشریف کی آمد کے موقع پر دفعہ 144 کا نفاذ نہ صرف جمہوری روایات کی پامالی بلکہ انتخابی ماحول پر اثرانداز ہونے کی مذموم کوشش بھی ہے۔

install suchtv android app on google app store


News Source

نگراں حکومت قبل از انتخابات دھاندلی کا نوٹس لے: مشاہد حسین سید

تبصرہ کریں