Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

سعد رفیق کیس، سپریم کورٹ فیصلہ کل سنائے گی

scpimage

دوہزار تیرہ الیکشن  میں دھاندلی کے معاملے پر  سپریم کورٹ خواجہ سعد رفیق کیس کا فیصلہ کل سنائے گی۔

جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے  بینچ نے خواجہ سعد رفیق کے حلقے این اے ایک سو پچیس میں انتخابی عذر داری کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے انیس مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ادھر سپریم کورٹ  نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ طلال چوہدری کے وکیل نے استدعا کی کہ فیصلہ انتخابات کےبعدتک ملتوی کردیا جائے، جس پر جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے فیصلے کی تاریخ نہیں دی ہے۔

راولپنڈی ہائی کورٹ نے لیگی رہنما  حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے اور  فیصلہ  اکیس جولائی کو سنانے کا حکم دیدیا ہے  ۔


News Source

سعد رفیق کیس، سپریم کورٹ فیصلہ کل سنائے گی

تبصرہ کریں