Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت میں نیا موڑ

سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت میں نیا موڑ آگیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے دیگر دو ریفرنسز العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس پر سماعت سے معذرت کر لی۔

جج محمد بشیر کی معذرت کا خط اسلام آباد ہائیکورٹ کو موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت کو منتقل کردیں کیونکہ میں ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کر چکا ہوں اس لیے اب العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت نہیں کر سکتا۔

خط میں مزید کہا ہے کہ اگر چاہیں تو مجھے ٹرانسفر کر دیں کیونکہ نواز شریف کے وکیل نے بھی مجھ پر اعتراض کیا ہے اور ملزم کے وکیل کے اعتراض کے بعد سماعت کرنا ممکن نہیں۔

install suchtv android app on google app store


News Source

نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت میں نیا موڑ

تبصرہ کریں