Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا، بلاول

bilawaimage

کوئٹہ : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔کوئٹہ میں کالعدم تنظیمیں بھی انتخابات میں سرگرم ہیں۔نون لیگ اور تحریک انصاف سے نظریاتی اختلافات ہیں۔

بلاول بھٹو کوئٹہ سے پنڈی گھیب اٹک پہنچے۔خطاب میں کہا کہ صرف الزامات لگانے سے کرپشن ختم نہیں کی جاسکتی۔ملکی معیشت بدحالی کا شکار ہے،عالمی برادری سے تعلقات بہترکرنا بھی بڑا چیلنج ہے۔

اس سے پہلے کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام نے دہشت گردی کا ڈٹ کرمقابلہ کیا ہے۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کوئٹہ میں سراج رئیسانی کے اہلخانہ سے تعزیت بھی کی، اسلم رئیسانی سے ملاقات میں بلاول کا کہنا تھا کہ سانحہ مستونگ کے شہدا نے ملک کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔


News Source

نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا، بلاول

تبصرہ کریں