Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

راحیل شریف کو سعودی فوجی اتحاد کے سربراہ کیلئے این او سی جاری


فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کوسعودی فوجی اتحاد کے سربراہ کیلئے این او سی جاری کردیا ہے جس کے بعد جنرل راحیل شریف خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی روانہ ہو گئے ہیں۔

یہ این او سی وزیر اعظم میاں نواز شریف کی منظوری کے بعد وزارت دفاع خواجہ آصف  نے جاری کیا ہے۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کوسعودی فوجی اتحاد کی سربراہی میں سعودی عرب نے خصوصی دلچپسی ظاہر کی تھی جس کے بعد بّری فوج کے سابق سربراہ نے این او سی جاری کرنے کی درخواست دی۔

جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف گذشتہ برس نومبر میں اپنے عہدے کی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے تھے جن کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاکستانی فوج کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

راحیل شریف نے بطور آرمی چیف اپنی سروس میں توسیع لینے سے پہلے ہی انکار کردیا تھا۔ پاکستانی سیاست دانوں نے راحیل شریف کے اس فیصلے کو سراہا تھا۔

جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی طرف سے این او سی کے بارے میں دی گئی درخواست پر قانون کے مطابق وزارت دفاع میں جانچ پڑتال کی گئی جس کے بعد این او سی جاری کرنے کے بارے میں فائل وزیر اعظم کو بھجوائی گئی۔

وزارت دفاع کے ایک اہلکار کے مطابق وزیر اعظم کی منظوری کے بعد جنرل راحیل شریف کو این او سی جاری کردیا گیا۔

پاکستانی فوج کے سابق سربراہ 39 ممالک پر مشتمل سعودی  فوجی اتحاد کی سربراہی کیلئے  لاہور سے خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب حزب مخالف کی دوسری بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو 39 مسلم ممالک کی فوج کا سربراہ مقرر کرنے کیلئے این او سی جاری کرنے کے معاملے کو پارلیمنٹ لے کر گئی ہے۔

تاہم یہ معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث لائے جانے سے پہلے ہی حکومت نے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو این او سی جاری کردیا ہے۔

تبصرہ کریں