Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

سابق پارلیمنٹیرینز سے پارلیمنٹ لاجز خالی کرانے کیلئے سی ڈی اے کا آپریشن

سابق پارلیمنٹیرینز سے پارلیمنٹ لاجز خالی کرانے کے لیے سی ڈی اے کا آپریشن جاری ہے۔

پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کرنے والوں میں 52 سابق پارلیمنٹیرینز شامل ہیں جن میں طلال چوہدری، ڈاکٹر فاروق ستار، پیر امین الحسنات، ظفر اللہ جمالی، میجر (ر) طاہر اقبال، بلال ورک، مولانا امیر زمان، راجہ مطلوب مہدی، شیزہ فاطمہ، شیخ صلاح الدین، زین الٰہی اور شیخ آفتاب سمیت دیگر کے نام ہیں۔

فہرست کے مطابق 52 پارلیمنٹیرینز نے لاجز پر قبضہ کررکھا ہے اور نوٹسز کے باوجود رہائش گاہوں کو خالی نہیں کیا گیا جس کے بعد سی ڈی اے نے آپریشن کا فیصلہ کیا۔

پارلیمنٹ لاجز میں آج صبح سے علاقہ مجسٹریٹ کی نگرانی میں سی ڈی اے کا آپریشن جاری ہے جس میں پولیس بھی شامل ہے۔

سی ڈی اے کے عملے نے آپریشن کے دوران کئی سابق ارکان کے کمروں کے تالے توڑ دیئے۔

install suchtv android app on google app store


News Source

سابق پارلیمنٹیرینز سے پارلیمنٹ لاجز خالی کرانے کیلئے سی ڈی اے کا آپریشن

تبصرہ کریں