Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

لیفٹیننٹ جنرل جاوید محمود بخاری کور کمانڈر بہاولپور تعینات: آئی ایس پی آر

لیفٹیننٹ جنرل جاوید محمود بخاری کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل جاوید محمود بخاری کو بہاولپور کا کورکمانڈر تعینات کر دیا گیا ہے۔

لیفٹنٹ جنرل جاوید محمود بخاری اس سے قبل کوارٹر ماسٹر جنرل کے عہدے پر فائز تھے۔ ذرائع کے مطابق سابق کور کمانڈر بہاولپور کو سونپی گی نئی ذمہ داریوں اور نئے کیو ایم جی کی تعیناتیوں کے حوالے سے اعلان بھی جلد متوقع ہے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ملک میں ہونے والے عام انتخابات اور سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی ماہ سے پاک فوج میں تقرر و تبادلے نہیں ہوئے تھے لیکن اب پہلی تبدیلی کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاک فوج نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ انہوں نے ماہنامہ ہلال کیلئے فیصل آباد کے رکشہ ڈرائیور فیاض ماہی کو بھی لکھاری کے طورپر اپنے ساتھ جوڑ لیا ہے۔

install suchtv android app on google app store


News Source

لیفٹیننٹ جنرل جاوید محمود بخاری کور کمانڈر بہاولپور تعینات: آئی ایس پی آر

تبصرہ کریں