Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

نو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس تیرہ اگست کو طلب

natimage

نو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس تیرہ اگست کو طلب کرلیا گیا ہے، وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کی تقریب اٹھارہ اگست کو ہوگی۔

نئی حکومت کی تیاریاں حتمی مراحل تک جا پہنچیں قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کے مطابق وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب چودہ اگست کے بعد ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کپل دیو اور نوجوت سدھو کو مدعو کیا گیا ہے، ادھر صدر نے اپنا دورہ برطانیہ بھی ملتوی کردیا ہے اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، اراکین کی رہنمائی کیلئے استقبالیہ کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے، جہاں عملہ ان کی مدد کیلئے موجود ہوگا۔


News Source

نو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس تیرہ اگست کو طلب

تبصرہ کریں