Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر پاک فوج پر تنقید کرنے والوں کا سراغ لگالیا


ایف آئی اے نے اس فعل میں ملوث 33 افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز بھی کردیا، ذرائع، فوٹو؛ فائل

ایف آئی اے نے اس فعل میں ملوث 33 افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز بھی کردیا، ذرائع، فوٹو؛ فائل

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سوشل میڈیا پر پاک فوج پر تنقید کرنے والوں کا سراغ لگاتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر پاک فوج اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر تنقید کرنے والوں کا سراغ لگا لیا  ہے، جن میں 33 افراد شامل ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پاک فوج اور آرمی چیف پر تنقید کرنے والوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے لوگ بھی شامل ہیں جن کا تعلق کوئٹہ، لاہور، وزیرستان اور آسٹریلیا سے ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ نے سوشل میڈیا پر فوج پر تنقید کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے جس کے بعد ایف آئی اے نے مذکورہ افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ایف آئی اے اپنی تحقیقات میں ان افراد کا تعلق ملک دشمن عناصر سے ہونے یا نہ ہونے سے متعلق طے کرے گا۔

تبصرہ کریں