Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

ہم کلبھوشن کیس نہیں ہارے، بھارتی میڈیا پروپیگنڈا کر رہا ہے، بیرسٹر خاور قریشی


کلبھوشن کیس کی ابھی ابتدا ہوئی ہے، ہمارا کیس مضبوط ہے، خاور قریشی۔ فوٹو : فائل

کلبھوشن کیس کی ابھی ابتدا ہوئی ہے، ہمارا کیس مضبوط ہے، خاور قریشی۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد / دی ہیگ:  عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کے وکیل بیرسٹر خاور قریشی نے کہا ہے کہ میری فیس کے بارے میں بھارتی میڈیا پروپیگنڈا کر رہا ہے تاہم کلبھوشن کیس کی ابھی ابتدا ہوئی ہے۔

بیرسٹر خاور قریشی نے کہا کہ میری فیس بھارتی پروپیگنڈا کا 10 فیصد بھی نہیں اور میں نے پاکستان کا کیس لینے کیلیے ایک اور حکومت کیلیے اپنی مصروفیت منسوخ کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیس ہارا ہے نہ ہی بھارت کیس جیتا ہے تاہم پاکستان کے پاس کلبھوشن کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں اور ہمارا کیس مضبوط ہے۔

خاور قریشی کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ جمعہ کو اپنے خرچ پر پاکستان کا ہنگامی سفر کیا اور اپنی جیب سے اسٹاف کے 2 جونیئرزکی فیس ادا کی۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کلبھوشن کیس کی ابھی ابتدا ہوئی ہے، ہمارا کیس مضبوط ہے۔

تبصرہ کریں