Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

جسٹس شوکت صدیقی کو عہدے سے ہٹایا جائے: سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش

سپریم جوڈیشل کونسل نے عدالت اعلیہ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق، ’’سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کر دی ہے؛ اور اس حوالے سے کونسل نے اپنی سفارش صدر مملکت کو بھی ارسال کردی ہے‘‘۔

بتایا جاتا ہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال اور حساس ادارے کے خلاف تقریر پر سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر تھے۔

رواں برس جولائی میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے خفیہ ایجنسی پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ’’خوف و جبر کی فضا کی ذمہ دار عدلیہ بھی ہے جب کہ میڈیا والے بھی گھٹنے ٹیک چکے ہیں اور سچ نہیں بتا سکتے، میڈیا کی آزادی بھی بندوق کی نوک پر سلب ہو چکی ہے‘‘۔


News Source

جسٹس شوکت صدیقی کو عہدے سے ہٹایا جائے: سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش

تبصرہ کریں