Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر گرفتار

مجاہد کامران-فائل فوٹو

مجاہد کامران-فائل فوٹو

لاہور:نیب نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلرڈاکٹرمجاہد کامران کوگرفتارکر لیا۔مجاہد کامران پربے ضابطگیوں اوربڑے پیمانے پرغیرقانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔

 نیب لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کو آج بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا اور پھر گرفتار کر لیا۔

ذرائع نے گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

ڈاکٹر مجاہد کامران پر بے ضابطگیوں اور یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کےعلاوہ اپنے اہلیہ شازیہ قریشی کو یونیورسٹی لا کالج میں خلاف ضابطہ پرنسپل تعینات کرنے کا بھی الزام ہے۔

ذرائع کے  مطابق مجاہد کامران نے اپنے نو سالہ دور میں لاتعداد سیاسی بھرتیاں کیں اور من پسند طلبا کو سکالرشپ دیے۔

مجاہد کامران نے  رولز اور ریگولیشنز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے من پسند کنٹریکٹرز کو ٹھیکے بھی دیے۔

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے ان خلاف انکوائری کی منظوری دی تھی۔


News Source

پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر گرفتار

تبصرہ کریں