Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

حسن علی کمر کی تکلیف کے باعث نہیں کھیل رہے ۔ فوٹو : فائل

حسن علی کمر کی تکلیف کے باعث نہیں کھیل رہے ۔ فوٹو : فائل

 لاہور: آزادی کپ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسن علی کمر کی تکلیف کے باعث نہیں کھیل رہے اور ان کی جگہ عثمان شنواری کو شامل کیا گیا ہے جب کہ فہیم اشرف کی جگہ محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کی پلیئگ الیون میں کپتان سرفراز احمد، احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد نواز، عماد وسیم، شاداب خان، رومان رئیس، عثمان شنواری اور سہیل خان شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :حسن علی کمر میں تکلیف کے باعث دوسرے میچ سے آؤٹ

ورلڈ الیون نے بھی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی ہیں، ڈیرن سیمی کی جگہ سیموئل بدری جب کہ گرانٹ ایلوئٹ کی جگہ پال کولنگ ووڈ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ مہمان ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کپتان فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، تمیم اقبال، ٹم پین، ڈیوڈ ملر، پال کولنگ ووڈ، تھشارا پریرا، بین کٹنگ، سیموئل بدری، مورن مورکل اور عمران طاہر شامل ہیں۔


News Source

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

loading...

تبصرہ کریں