Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

آزادی کپ؛ پاکستان اور ورلڈ الیون آج پھر مدمقابل ہوں گے

میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شام 7 بجے شروع ہوگا۔ فوٹو :  آئی سی سی

میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شام 7 بجے شروع ہوگا۔ فوٹو : آئی سی سی

 لاہور: پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل آزادی کپ سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور اسٹیڈیم کے اطراف رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جب کہ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے آنے والے افراد کی بھی جامع تلاشی لی جارہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ الیون کو شکست دے دی

واضح رہے کہ آزادی کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ اور بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ الیون کو 20 رنز سے شکست دی تھی۔


News Source

آزادی کپ؛ پاکستان اور ورلڈ الیون آج پھر مدمقابل ہوں گے

loading...

تبصرہ کریں