Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

کلثوم نواز کے کاغذات کیخلاف عوامی تحریک کا سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد: (14 ستمبر 2017) بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چوہدری سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ریٹرنگ افسر اور الیکشن ٹربیونل نے حقایق کے برعکس فیصلہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چوہدری نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف ریٹرنگ افسر، الیکشن ٹریبونل اور فل بینچ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ عوامی تحریک کے امیدوار نے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کے وساطت سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ افسر کےروبرو ٹھوس اعتراضات اٹھائے مگر ان کی سماعت تک نہیں کی گئی، کلثوم نواز نے اقامہ کے متعلق حقائق چھپائے، اقامہ کے معاملے پر میاں نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا ہے تو کلثوم نواز کو کس طرح الیکشن لڑنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ہائی کورٹ کے فل بنچ نے حقائق و شواہد دیکھے بغیر درخواست مسترد کر دی ہے۔ واضح رہے کہ جسٹس امین الدین، جسٹس عبادالرحمان لودھی اور جسٹس شاہد جمیل پر مشتمل تین رکنی بنچ نے پیپلز پارٹی کے فیصل میر اور عوامی تحریک کے اشتیاق چوہدری سمیت چار درخواستوں پر گزشتہ روز فیصلہ سنایا تھا۔

یہ بھی پڑھئے

لاہور ہائیکورٹ : کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلاف تمام درخواستیں مسترد

ووٹر لسٹوں کی عدم فراہمی، الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری


News Source

کلثوم نواز کے کاغذات کیخلاف عوامی تحریک کا سپریم کورٹ سے رجوع

تبصرہ کریں