Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

کرپشن الزامات، سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفراقبال گوندل ملازمت سے برطرف – Daily Pakistan

[ad_1]

zafar




ای اوبی آئی کے سابق چیئرمین ظفر اقبال گوندل کو کرپشن الزامات پر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ وہ تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر نذر گوندل کے بھائی ہیں۔ ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس کے مطابق ظفر گوندل کے خلاف کرپشن اور مس کنڈکٹ کے الزامات کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے تحقیقات کے بعد وزیر اعظم کو سفارش کی تھی کہ ظفر گوندل کے خلاف انتہائی کارروائی کی جائے۔ وزیر اعظم نے کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد ظفر گوندل کو ملازمت سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ ظفر اقبال گوندل سابق وفاقی وزیر نذر گوندل کے بھائی اور آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس گروپ کے گریڈ 20 کے افسر تھے۔


[ad_2]

تبصرہ کریں