Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

رخصت قبول نہیں کی، چین سے نہیں بیٹھوں گا: نواز شریف کا اعلان – Daily Pakistan

[ad_1]

nawaaaaaa




سابق وزیر اعظم نواز شریف نے شاہدرہ پہنچ کر استقبال کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور ان سے استفسار کیا کہ بتاؤ شاہدرہ والو شاہدرہ کی عدالت نے کیا فیصلہ دیا ہے؟ کیا آپ نے نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ قبول کیا ہے؟ انہوں نے چاروں جانب گردن گھما کر لوگوں سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ قبول کیا ہے تو لوگوں نے جواباً چلا چلا کر  نہیں  کہا۔ اس پر سابق وزیر اعظم بولے، میں نے بھی یہ فیصلہ قبول نہیں کیا۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، آپ مجھے اسلام آباد بھیجتے ہیں وہ مجھے گھر بھیج دیتے ہیں۔ کیا کوئی وزیر اعظم بیٹے سے تنخواہ لینے پر نااہل ہوتا ہے؟ لوگوں کے نہیں کہنے اور شیم شیم کے نعرے لگانے پر نواز شریف نے لوگوں سے ساتھ دینے کا وعدہ لیا اور کہا کہ ہم سب نے مل کر پاکستان کو تبدیل کرنا ہے۔


[ad_2]

تبصرہ کریں