Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

ظلم کا نظام ختم کر کے دم لیں گے، سراج الحق کا جھنگ میں خطاب – Daily Pakistan

[ad_1]

siraj ul haq




امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ان کا کہنا تھا کہ آج عوام غریب ہے امیر صرف نواز شریف ہے، کرپٹ موجودہ حکومت نے ہمیں دہشت گردی اور کرپشن دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ستر سال گزر جانے کے باوجود بھی غریب غربت کی چکی میں پس رہا ہے، حکمران آج پارلیمنٹ میں کرپشن کے نظام کو بچانے کی کوشش میں لگے ہیں، ملک میں ظلم کا نظام ہے، میں خود کسان ہوں اسلئے کسانوں کے مسائل کو بہتر جانتا ہوں۔ سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ جماعت اسلامی غریبوں کی جماعت ہے، جماعت اسلامی چاہتی ہے ملک میں عدل کا نظام ہو، انڈیا سی پیک کے خلاف ہے، آئین میں باسٹھ اور تریسٹھ کو کوئی مائی کا لعل نہیں حتم کر سکتا ہے۔ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پییلز پارٹی کا بھی احتساب ہونا چاہیے، باسٹھ تریسٹھ کو ہر سیاسی حکمران اور ہر سرکاری آفیسر پر عائد کروائیں گے


[ad_2]

تبصرہ کریں