Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیر اعلیٰ سندھ کی ملاقات – Daily Pakistan

[ad_1]

shahid khaka




وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے گورنر ہاؤس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں وفاق اور صوبے کے درمیان تعلقات، امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وریز اعظم کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اور بلدیاتی اداروں کے درمیان بہتر تعلقات بنانے میں وزیر اعلیٰ سندھ کردار ادا کریں، صوبے میں امن وامان کے قیام میں صوبائی حکومت اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔ وزیراعظم نے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات کرنے پر زور دیا۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ وفاق اپنی پالیسیوں کے تسلسل کو برقرار رکھے گا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے صوبے میں جاری وفاق کے ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

بعدازاں شاہد خاقان عباسی نے میری ایڈیلڈ لیپروسی سینٹر کا دورہ بھی کیا۔ وزیر اعظم نے انسانیت کی خدمت کیلئے ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم نے سینئر لیگی رہنماء سید غوث علی شاہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں نواز شریف کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

 


[ad_2]

تبصرہ کریں