Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملے میں 15 افراد ہلاک : آئی ایس پی آر

[ad_1]

پاکستانی فوج کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سنیچر کی شب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں آٹھ سکیورٹی اہلکاروں سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دھماکے میں ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس کے نتیجے لگنے والی آگ نے وہاں موجود دیگر گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والے 15 افراد میں سات شہری شامل ہیں جبکہ 25 زخمیوں میں 15 شہری شامل ہیں۔

زخمیوں کو سی ایم ایچ کویٹہ میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

نامہ نگار محمد کاظم کے مطابق بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے فون پر بی بی سی کو بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی وہاں سے گزررہی تھی۔

دھماکہ اس قدر زوردار تھاکہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

زخمیوں میں پانچ سے زائد افراد کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

حادثے کے بعد سکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔

سرفراز بگٹی نے بتایا کہ اس بات کا تعین ہونا باقی ہے کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا یا یہ خود کش حملہ تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ
Twitter

پشین اسٹاپ کا شمار کوئٹہ شہر کے اہم ترین علاقوں میں ہوتا ہے۔

گورنر ہاؤس اور پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر اور سکیورٹی فورسز کے دفاتر کے علاوہ ایک نجی ہسپتال اور دکانیں بھی اس علاقے میں موجود ہیں۔

دھماکے میں اس علاقے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ متعدد عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔

اس علاقے میں طویل عرصے بعد یہ دھماکہ ہوا ہے۔

بلوچستان میں حالات کی خرابی کے بعد سے کوئٹہ شہر میں دھماکوں کا سلسلہ کمی و بیشی کے ساتھ جاری ہے۔

جون کے مہینے میں آئی جی پولیس کے دفتر کے سامنے ہونے والے ایک خود کش حملے میں سات پولیس اہلکاروں سمیت 13افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تاہم سرکاری حکام کا کہنا ہے سیکورٹی کے انتظامات کی وجہ سے پہلے کے مقابلے میں کوئٹہ شہر بم دھماکوں کے واقعات میں کمی آئی ہے۔

[ad_2]

تبصرہ کریں