Privacy Policy

پرائیویسی پالیسی اور لیگل نوٹس – Privacy Policy

(معلومات کو خفیہ رکھنے کی پالیسی (پرائیویسی پالیسی

معلومات کو خفیہ رکھنے کی یہ پالیسی اس ویب سائٹ اردو نیوز روم ڈاٹ کوم (ویب سائٹ) اور اور اس کے ذیلی شعبہ جات(سب ڈومینز) کےلیے مخصوص ہے اوریہ اس ویب سائٹ اور اس کےذیلی شعبہ جات کے بارے میں آپ کے استعمال کے حدودِ کار کو متعین کرتی ہے۔
اگر آپ اس ویب سائٹ کے استعمال کنندہ کے طور پر اپنا اندراج کرتے ہیں یا پھر ویب سائٹ کے متعلق مزید معلومات طلب کرتے ہیں، تو ہم آپ کا نام، ای میل ایڈریس، پوسٹل ایڈریس، اور دیگرمتعلقہ نجی معلومات دریافت کرتے ہیں۔ اس طرح سے اکٹھی کی گئی نجی معلومات ہمارے ایکسیس کنٹرول ڈیٹا بیس (ایسی معلومات جن تک محدود لوگوں کو رسائی حاصل ہوتی ہے)، جس کا انتظام ایک تیسری فریق کمپنی کرتی ہے، اور یو این آر اور/یا ہمارے الحاق شدہ اداروں کے احاطوں میں ہمارے کسٹمر ڈیٹا بیس کا حصہ بن جاتی ہیں۔ اگرآپ ہمیں کسی قسم کی تبدیلی کے بارے میں اطلاع دیں تو ہم ان معلومات کو اپ ڈیٹ کر دیں گے۔ اگر آپ اندراج شدہ استعمال کنندہ ہیں، تو آپ کی نجی معلومات سے ہمیں آپ کو ایک رجسٹرڈ استعمال کنندہ کے طور پر شناخت کرنےاور آپ کو وہ مواد جس تک لوگوں کی رسائی محدود ہوتی ہے، مہیا کرنے اور آپ کے لیے ویب سائٹ پر فعالیت میں مدد فراہم ہوتی ہے۔ اگر آپ خبروں پر مشتمل مراسلات (نیوز لیٹر) موصول کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کرتے ہیں، توہم آپ سے آپ کے ای میل ایڈریس اور آپ کے نام کے بارے میں پوچھیں گے اور یہ معلومات ہمارے کسٹمر ڈیٹا بیس میں شامل کر دی جائیں گی۔

ہم معلومات کاتبادلہ کب کرتے ہیں؟

ہم تیسری پارٹیوں کو آپ کی نجی معلومات فروخت نہیں کرتے۔ ہم یو این آر کے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئےآپ کی معلومات شیئر کرتے ہیں۔ ہم اپنے الحاق شدہ ساتھیوں، لائسنس دینے والوں اورفراہم کنندگان (سپلائرز) کے ساتھ بھی آپ کی معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں، جن کی مدد سے ہم اس قابل ہوتے ہیں کہ آپ کی رسائی ویب سائٹ تک ممکن بنا سکیں۔ (جیسا کہ ہمارے میزبان فراہم کنندگان (ہوسٹنگ سپلائرز)۔ ہماری ویب سائٹ پر بہت سی بیرونی ویب سائٹس کے لنکس ہوتے ہیں۔ اگر آپ ان میں سے کسی بھی ویب سائٹ پر جاتے ہیں، تو وہ آپ کی معلومات محفوظ کر سکتے ہیں۔ اس طرح کی ویب سائٹس ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں ہوتیں اور ذاتی معلومات کو خفیہ رکھنے کی اس پالیسی کے دائرہ کارمیں نہیں آتیں۔ ان ویب سائٹس کی ذاتی معلومات کو خفیہ رکھنے کی اپنی پالیسیاں ہو سکتی ہیں اور ہم ان پالیسیوں کی جواب دہی یا ذمہ داری قبول نہیں کرتے۔ براہِ مہربانی اس طرح کی تیسری پارٹی کی ویب سائٹس پر اپنے کسی قسم کے ذاتی کوائف جمع کروانے سے پہلے ان پالیسیوں کی جانچ کر لیں۔ اگر ہمیں یقین ہو جائے کہ آپ کا ویب سائٹ استعمال کرنا غیر قانونی مقصد کی غرض سے ہے یا دوسروں کے لیے نقصان دہ ہے، تو ہم آپ کے بارے میں ویب سائٹس سے حاصل کردہ معلومات کو کسی بھی حد تک تیسری پارٹیوں کو مہیا کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں کیونکہ ہماری رائے کے مطابق یہ بات اس طرح کے رویوں کو روکنے، ان کا ازالہ کرنے یا ان کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے معقول حد تک ضروری ہے۔ کسی قانونی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے ہم آپ کے ذاتی کوائف کو منکشف یا شیئر کرسکتے ہیں، تاکہ آپ پر کسی بھی طرح کے معاہدوں یا لائسنسز کااطلاق ممکن بنایا جائے، یا ہمارے حقوق، پراپرٹی یا یو این آر، ہمارے ملازمین، ساتھیوں، لائسنس دینے والوں اورفراہم کنندگان (سپلائرز)، اور/یا ہمارے صارفین کے تحفّظ کو برقرار رکھا جا سکے۔ اس میں دھوکہ دہی سے تحفّظ اور مالی نقصان کے خطرے میں کمی لانے کے مقاصد کے پیش نظر دوسری کمپنیوں اور تنظیموں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ شامل ہوتا ہے۔ اگر ہمارے کاروبار کا کوئی بھی حصہ (بشمول ہمارے ساتھیوں کے حصص) فروخت کیا جاتا ہے یا کسی اور کاروبار کے ساتھ مربوط کیا جاتا ہے، تو ہمارے مشیروں اور دیگر ممکنہ خریداروں اور ان کے مشیروں پر آپ کی معلومات منکشف کی جا سکتی ہیں۔

کوکیز کا استعمالیو این آر اپنی ویب سائٹ پر ’’کوکیز” اور دوسری ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتی ہے۔ ویب سائٹ پر یو این آر کے “کوکیز” اور اس طرح کی دوسری ٹیکنالوجیز کے استعمال کے متعلق شرائط و ضوابط یو این آر کی کوکی پالیسی میں درج ہیں۔ کوکی پالیسی انگریزی میں موجودہوتی ہے۔ اگر آپ اسے کسی دوسری زبان میں حاصل کرنا چاہیں تو براہِ مہربانی ہم سے رابطہ کریں۔
ویب سائٹ کو استعمال کرتے ہوئے آپ ہماری کوکی پالیسی کی شرائط کی پابندی پر رضامند ہوتے ہیں۔ تحفّظ آپ کی ذاتی معلومات کا کچھ حصہ ہماری تیسری پارٹی، ہوسٹنگ کمپنی کی طرف سے چلائے جانے والے ایک ڈیٹا سنٹر میں محفوظ ہوتا ہے۔ ہماری تیسری پارٹی ہوسٹنگ کمپنی کی طرف سے چلایا جانے والا ڈیٹا سنٹر بالخصوص اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ وہ طبعی طور پر محفوظ رہے اور اس تک صرف بااختیار افراد ہی کو رسائی کی اجازت ہو، جو معاہدے کی رو سے ہمارے تمام ڈیٹا کو صیغہ راز میں رکھنے کے پابند ہوتے ہیں۔ ہمارے صارفین کے ڈیٹا بیسز تک رسائی صرف ’جاننے کی ضرورت کی بنیاد‘ پر ہی دی جاتی ہے۔

تحفّظ

آپ کی ذاتی معلومات کا کچھ حصہ ہماری تیسری پارٹی، ہوسٹنگ کمپنی کی طرف سے چلائے جانے والے ایک ڈیٹا سنٹر میں محفوظ ہوتا ہے۔ ہماری تیسری پارٹی ہوسٹنگ کمپنی کی طرف سے چلایا جانے والا ڈیٹا سنٹر بالخصوص اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ وہ طبعی طور پر محفوظ رہے اور اس تک صرف بااختیار افراد ہی کو رسائی کی اجازت ہو، جو معاہدے کی رو سے ہمارے تمام ڈیٹا کو صیغہ راز میں رکھنے کے پابند ہوتے ہیں۔ ہمارے صارفین کے ڈیٹا بیسز تک رسائی صرف ’جاننے کی ضرورت کی بنیاد‘ پر ہی دی جاتی ہے۔
جو معلومات ہم آپ سے اکٹھی کرتے ہیں اس کو یورپین اکنامک ایریا سے باہر کسی جگہ منتقل یا محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ ان پر ایسے لوگ بھی کام کر سکتے ہیں جو ای ای اے سے باہر کام کرنے والا عملہ ہو، جو ہمارے لیے، ہمارے ساتھیوں کے لیے یا ہمارے سپلائرز میں سے کسی ایک کے لیے کام کرتا ہو۔ تاہم ہم نے درج بالا دیے گئے اقدامات کیے ہیں تاکہ آپ کی معلومات کے تحفّظ کو بہتر بنایا جا سکے۔ ویب سائٹ کو استعمال کر کے، آپ ان تبادلوں پراپنی رضامندی ظاہر کرتے ہیں۔

آپ کی تفصیلات کی تجدید

اگر آپ کی طرف سے یو این آر کو مہیا کردہ معلومات میں کوئی تبدیلی آ جائے، مثال کے طور پر اگر آپ اپنا ای میل ایڈریس تبدیل کرتے ہیں، براہِ مہربانی ہم سے رابطہ کر کے  کر کے ہمیں صحیح معلومات سے آگاہ کریں۔
معلومات کوخفیہ رکھنے کی ہماری پالیسی میں تبدیلی معلومات کوخفیہ رکھنے کی اس پالیسی میں تبدیلی کرنے کا حق ہم محفوظ رکھتے ہیں۔ معلومات کوخفیہ رکھنے کی اس پالیسی میں اگر ہم کسی طرح کی تبدیلیاں کریں گے تو اسےاس صفحے پر پوسٹ کر دیا جائے گا اور، جہاں مناسب ہوا، آپ کو ای میل کے ذریعے مطلع کر دیا جائے گا۔ زبان ذاتی معلومات کوخفیہ رکھنے کی اس پالیسی کو انگریزی زبان میں تیار کیا گیا ہے۔ اگر اس پرائیویسی پالیسی کا کسی اور زبان میں ترجمہ کیا گیا تو انگریزی زبان کےترجمے کو ہی فوقیت حاصل ہو گی۔ نافذالعمل قانون آپ متفق ہوتے ہیں کہ معلومات کوخفیہ رکھنے کی یہ پالیسی پوری طرح سے انگلینڈ اور ویلز کے عدالتی قوانین کی نگرانی کے عین مطابق نافذالعمل ہو گی۔

قانونی نوٹس

 یہ قانونی نوٹس اس ویب سائٹ اردو نیوز روم ڈاٹ کوم (“ویب سائٹ”) اور اس کی ذیلی ڈومینز سے متعلق ہے اور اس ویب سائٹ اور اس کی ذیلی ڈومینز کے بارے میں آپ کے استعمال کےمتعلق حدودکار کا تعین کرتا ہے۔ ویب سائٹ کو استعمال کرتے ہوئے، آپ اس بیان میں بتائے گئے طریقہ کار سے رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔ آپ رجسٹریشن کیے بغیر یا Urdu News Room (“یو این آر “، ہم، “ہمیں” یا “ہمارے” ) کو اپنی تفصیلات دیے بغیر ویب سائٹ کے کچھ حصّوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ چونکہ ویب سائٹ پر معلومات نامکمل، پرانی یا غلط ہو سکتی ہیں اور اس میں تکنیکی خرابیاں یا املا کی غلطیاں ہوسکتی ہیں، یو این آر اپنی صوابدید پر ویب سائٹ میں تجدید کا کلّی حق محفوظ رکھتی ہے۔ اس لیے ایسی معلومات میں بغیر اطلاع ترامیم ہوسکتی ہیں یا ان کی تجدید ہوسکتی ہے۔ ہم اس قانونی نوٹس میں ترمیم کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ اس قانونی نوٹس میں اگر ہم کوئی ترمیم کرتے ہیں تو اسے اس صفحہ پر پوسٹ کیا جائے گا اور جہاں مناسب ہوا، ہم آپ کو ای میل کے ذریعے مطلع بھی کریں گے۔ ہو سکتا ہے اس قانونی نوٹس کے کچھ حصوں پرویب سائٹ کے خاص صفحات پر موجود مخصوص انداز میں تیار کیے گئے قانونی نوٹسز یا شرائط فوقیت رکھتی ہوں۔ استعمال کنندگان کے مستعمل نام (یوزر نیم) اور پاس ورڈز ویب سائٹ پر آپ نے جہاں رجسٹریشن کروائی ہے اور جہاں آپ کو ایک استعمال کنندہ کا مستعمل نام اور پاس ورڈ مہیا کیا گیا ہے، آپ اپنا مستعمل نام اور پاس ورڈ کسی اور کو نہ دینے کا اقرار کرتے ہیں۔ اگر آپ کا مستعمل نام اور / یا پاس ورڈ کسی پر افشا ہو جاتا ہے، تو آپ اس طرح کے انکشاف کے بارے میں ہمیں فوری طور پر بتانے کا اقرار کرتے ہیں تاکہ یو این آر مناسب تحفّظانہ اقدامات کر سکے اور آپ کو ایک نیا مستعمل نام اور پاس ورڈ مہیا کر سکے۔ ویب سائٹ پر موجود مواد کا استعمال آپ کو اجازت دی جاتی ہے:

 ویب سائٹ پر موجود مواد کو تلاش کرنے، دیکھنے، بازیافت کرنے، اور اس کے حصوں کو ظاہر کرنے کی
ویب سائٹ پر موجود مواد کے حصّوں کو الیکٹرانک طریقے سے محفوظ کرنے کی
اور / یا ویب سائٹ کے مواد کے حصّوں کی ایک ایک نقول کے پرنٹ نکالنے کی ہر ایک معاملے میں، اگر ویب سائٹ کے خاص صفحات پر کچھ مخصوص پابندیوں کا اطلاق ہوتا ہو تو یہ اجازت اُن پابندیوں کے تحت ہو گی۔ آپ کو ویب سائٹ پر نظر آنے والے کاپی رائٹ نوٹسز یا دوسرے پہچان کے ذرائع یا دستبرداری کے دعووں (ڈسکلیمرز) کو حذف یا تبدیل نہیں کرنا چاہیے، اور/یا مخصوص طریقے سے کسی بھی مقصد کے لیے محدود مواد کی بہت زیادہ تعداد میں پرنٹ یا الیکٹرانک نقول نہیں نکالنی چاہییں ماسوائے تب جب قانون اجازت دے یا یو این آر کی طرف سے اختیار دیا جائے۔ اگر آپ خبروں پر مشتمل مراسلات (نیوز لیٹرز) کو موصول کرنے کےلیے اپنی آمادگی ظاہر کرتے ہیں یا ہمارے ویب فیڈ پر رکنیت لیتے ہیں تو جو مواد بھی آپ کو بھیجا جائے گا آپ اسے صرف غیر کاروباری مقاصد کے لیے ہی استعمال کر سکتےہیں

آپ درج ذیل کام نہیں کر سکتے

 جو مواد آپ کو بھیجا جائے ان میں نظر آنے والے کاپی رائٹ نوٹسز یا پہچان کے دوسرے ذرائع یا دستبرداری کے بیانات کو حذف کرنا یا ان میں ترمیم کرنا
مخصوص طریقے سے کسی بھی مقصد کے لیے مواد کی بہت زیادہ تعداد میں پرنٹ یا الیکٹرانک نقول نہیں نکال سکتے ماسوائے تب جب قانون اجازت دے یا یو این آر کی طرف سے اختیار دیا جائے
مواد کے کسی بھی حصے کو کسی بھی الیکٹرانک نیٹ ورک، بشمول حد بندیوں کے بغیر انٹرنیٹ اور ورلڈ وائڈ ویب پر دکھانا یا بانٹنا
کسی کو مواد تک رسائی یا استعمال کی اجازت دینا، اور/ یا
کاروباری مقاصدکےلیے مواد کا کچھ یا تمام حصہ استعمال کرنا دانشورانہ ملکیتی حقوق (انٹلیکچوال پراپرٹی رائٹس) ہم اور/ یا ہمارے لائسنس دینے والے ویب سائٹ پر دانشورانہ ملکیتی حقوق کے مالک ہیں، اور تمام دنیا بھرمیں ویب سائٹ اور ویب سائٹ پر موجود مواد دانشورانہ ملکیتی حقوق کے قانون کے تحت، بشمول کاپی رائٹ اور ٹریڈ مارک قوانین، محفوظ ہے۔ اس قانونی نوٹس اور آپ اور یو این آر کے درمیان دیگر اور لائسنس معاہدوں کی شرائط کے مطابق، اس طرح کے تمام حقوق محفوظ ہیں اور کوئی بھی مواد ہماری تحریری پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی صورت میں نقل، تبدیل، شائع یا نشر نہیں کیا جاسکتا یا دوسری صورت میں اسے تقسیم نہیں جا سکتا۔ یو این آر Urdu News Room، یو این آر، IUNN اور / یا Urdu News Room کی طرف سے فراہم کی جانے والی اور ویب سائٹ پر حوالہ دی گئی پراڈکٹس یا سروسز کے کوئی بھی دوسرے نام یا تو International Urdu News Network کے ٹریڈ مارکس ہیں یا رجسٹرڈ ٹریڈ مارکس ہیں۔

مندرجہ بالا بیان کے ساتھ ساتھ پہلے کی طرح جہاں اطلاق ہو، کسی بھی شکل (السٹریشن) میں جو ویب سائٹ پر دکھائی دیں کاپی رائٹ اُس رائٹ ہولڈر (حقدار یا حقداروں) کی ملکیت ہوتا ہے جس کا نام اُس السٹریشن کی ’تصویرکی تفصیلات والے خانے‘ میں درج ہوتا ہے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ویب سائٹ سے کسی بھی شکل (السٹریشن) کی نقل نہیں کی جا سکتی، اس میں ترمیم نہیں کی جا سکتی، اس کی اشاعت نہیں کی جا سکتی اور اسے نشر نہیں کیا جا سکتا نہ ہی اسے کسی اور صورت میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔

روابط (لنکس)
یو این آر کی طرف سے دوسری ویب سائٹس کےساتھ روابط (لنکس) خلوص نیت اور صرف معلومات کی غرض سے مہیا کیے جاتے ہیں۔ یو این آر ویب سائٹ کے ساتھ منسلک کسی اور ویب سائٹ میں موجود مواد کی ذمہ داری نہیں لیتی۔ اس کے ساتھ ساتھ، کسی یو این آر سائٹ کے لیے لنک مہیا کرنے کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ یو این آر مواد کی، یا ایسی ویب سائٹ کے استعمال کی یا پراڈکٹس اور / یا سروسز کی، جن کی اس ویب سائٹ پر پیشکش کی جائے، تائید کرتی ہے یا کسی طرح کی ذمہ داری اٹھاتی ہے۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کس حد تک اس بات کی یقین دہانی کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہیں کہ اپنے استعمال کے لیے آپ جس چیز کا بھی انتخاب کرتے ہیں وہ وائرسز، ورمز، ٹروجنز اور کمپیوٹر میں خرابی پیدا کرنے والی اس طرح کے دیگر مضر عناصر سے پاک ہے۔ سروس تک رسائی جبکہ ہم اس بات کی یقین دہانی کے لیے کوشاں ہیں کہ ویب سائٹ دن کے 24 گھنٹے دستیاب ہو، ہم اس بات کے ذمہ دار نہیں ہوں گے اگر کسی بھی وجہ سے ویب سائٹ کسی بھی وقت یا کتنے بھی دورانیہ کے لیے دستیاب نہ ہو سکے۔ ویب سائٹ تک رسائی، عارضی طور پر اور بغیرپیشگی اطلاع کے نظام میں خرابی، مرمت یا ہماری دسترس سے باہر وجوہات کی بنا پرمعطل ہو سکتی ہے۔ استعمال کنندگان کی طرف سے تخلیق کردہ مواد ہماری ویب سائٹ کےکچھ حصے استعمال کنندگان کو اجازت دے سکتے ہیں کہ وہ وہاں اپنا مواد شامل کر سکیں۔ یہ لازمی نہیں کہ استعمال کنندگان کی طرف سے شامل کیا گیا موادیو این آر کے نقطۂ نظر کی بھی عکاسی کرتا ہو۔ ہماری ویب سائٹ پر مواد شامل کرنے سے آپ ہماری ہدایات پر عمل کرنے کے پابند ہوجاتے ہیں۔ آپ اس بات کے ضامن ہوتے ہیں کہ اس طرح کا مواد ان ہدایات سے مطابقت رکھتا ہے اور یہ کہ آپ کے پاس اس طرح کے مواد کے تمام ضروری حقوق محفوظ ہیں اور یہ کہ اس طرح کا مواد کسی تیسرے فریق کے ذاتی یا ملکیتی حقوق کے منافی نہیں ہے، یہ کہ اس طرح کا مواد تکنیکی طور پر نقصان دہ نہیں ہے (بشمول بغیر حد بندیوں کے، کمپیوٹر وائرسز، لاجک بامز، ٹروجن ہارسز، ورمز، نقصان دہ عناصر، مضر مواد یا دوسرے مخاصمانہ سوفٹ وئیرز یا نقصان دہ مواد)۔ یو این آر اس بات کا حق محفوظ رکھتی ہے کہ وہ اپنی مکمل رضا و مرضی سے استعمال کنندگان کی طرف سے پوسٹ کیے گئے ایسے مواد کا جائزہ لے، اس میں رد و بدل کرے یا ایسی چیزیں منسوخ کر دے جو یو این آر کے مطابق ہدایات کے منافی ہوں اور / یا اشتعال انگیز، غیر قانونی، دھمکی آمیز، فحش یا دوسری صورت میں قابلِ اعتراض ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ پہلے کی طرح، یو این آر آپ کی طرف سے یا ویب سائٹ کے کسی اور استعمال کنندہ کی طرف سے شامل کیے جانے والے مواد کی کسی بھی طرح کی جواب دہی یا ذمہ داری قبول نہیں کرتی۔ ہماری ویب سائٹ پر آپ کی طرف سے پوسٹ کیے گئے یا شامل کیے گئے کسی ایسے مواد کی وجہ سے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں یا کسی اور تیسری پارٹی کے دعوٰی کے مطابق ان کے دانشورانہ ملکیتی حقوق یا پرائیویسی کے بارے میں ان کے حقوق کے منافی ہو، تو ہم آپ کی شناخت انہیں عیاں کرنےکے حقوق محفوظ رکھتے ہیں۔ استعمال کنندہ کی طرف سے بنائے گئے مواد کو استعمال کرنے کی بابت یو این آر کا حق ہماری ویب سائٹ پر آپ کی طرف سے شامل کیا گیا کوئی بھی موادغیر خفیہ سمجھا جائے گا۔ یو این آر کے آپ کو اس قانونی نوٹس (درج بالا میں ویب سائٹ کے مواد کے استعمال کو دیکھیں) کے مطابق اس ویب سائٹ کے استعمال کی اجازت دینے کی بنا پر، آپ یو این آر کو ایک مسلسل، دنیا بھر میں، ناقابل تردید، معاوضے (رائلٹی) سے مستثنیٰ، قابل انتقال، اور خصوصی لائسنس دیتے ہیں جس کے مطابق وہ اس طرح کا مواد استعمال کر سکتی ہے، اس میں ترمیم کر سکتی ہے، تجزیہ کر سکتی ہے، اشاعت کر سکتی ہے، عیاں کر سکتی ہے، اور عوام کو اس کے بارے میں بتا سکتی ہے، اور اس طرح کے مواد(یا اس کےکچھ حصہ) کا ترجمہ تمام زبانوں میں، کسی بھی صورت میں یا ذرائع ابلاغ کو استعمال کرتے ہوئے، چاہے اب وہ پوری طرح سےموجود ہو یا نہ ہو، کر کے استفادہ کر سکتی ہے (اور اس طرح کے تمام حقوق ذیلی لائسنس کے تحت کسی کو دے سکتی ہے)۔ آپ ہماری ویب سائٹ پرشامل (اپ لوڈ) کیے جانے والے کسی بھی مواد کے اخلاقی حقوق سے دستبردار ہو جاتے ہیں (جس میں مصنف کے طور پر پہچانے جانے کا حق بھی شامل ہے لیکن اسی تک محدود نہیں)۔ ہم آپ کے کام کا اعتراف کر سکتے ہیں لیکن آپ تسلیم کرتے ہیں کہ ہم ایسا کرنے کے پابند نہیں ہیں۔ نگرانی (موڈریشن) ہم ویب سائٹ پر تمام پوسٹنگز کی نگرانی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، تا کہ کسی بھی ایسی پوسٹنگز کی نشاندہی ہو سکے جو اس قانونی نوٹس اور/ یا ہدایات کے منافی ہوں۔ اس کے نتیجے کے طور پر، کچھ پوسٹس اشاعت سے پہلے تعدیل (ماڈریشن) کے لیے بھیجی جاسکتی ہیں اور، نتیجتاً ویب سائٹ پر پوسٹنگ کے ظاہرہونے میں کچھ تاخیر ہو سکتی ہے۔ معطلی اور منسوخی ہونا ہم اپنی صوابدید پر اس بات کا تعین کریں گے کہ آپ کے ویب سائٹ کواستعمال کرنے کے دوران اس قانونی نوٹس یا ہدایات  کی خلاف ورزی ہوئی ہے یا نہیں۔ جب بھی اس قانونی نوٹس یا ہدایات کی خلاف ورزی ہو گی، تو ہم جو اقدامات ضروری سمجھیں وہ کر سکتے ہیں، مثلاً کسی ایسے استعمال کنندہ کو خبردار یا مطلع کیے بغیر بلاک کرنا جو اس قانونی نوٹس یا ہدایات کی پاسداری نہیں کرتا، اور یہ یہیں تک محدود نہیں، اس کی تمام سابقہ پوسٹس اور کنٹریبیوشن کو حذف کیا جا سکتا ہے۔ اس قانونی نوٹس اور/ یا ہدایات کی پاسداری نہ کرنے کی صورت میں فوری طور پر عارضی یا مستقل بنیادوں پر آپ کی رسائی اور / یا ویب سائٹ استعمال کرنے سے متعلق آپ کے حق کو منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ ویب سائٹس کی عالمی کیفیت آپ ویب سائٹ کی عالمی کیفیت کے بارے میں جانتے ہیں اور اسی لیے ویب سائٹ کو استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے مقامی عدالتی نظام کے اطلاق شدہ قوانین پر عمل کرنے کا اعتراف کرتے ہیں۔ ہم ویب سائٹ پر جو معلومات شائع کرتے ہیں ان میں ہماری طرف سے پیش کردہ خدمات اور / یا پراڈکٹس کے ایسے حوالہ جات اور باہمی حوالہ جات موجود ہو سکتے ہیں جو آپ کے ملک میں مشتہر یا میسرنہیں ہیں۔ اس طرح کے حوالہ جات کا یہ مطلب نہیں کہ ہم آپ کے ملک میں بھی اس طرح کی خدمات اور / پراڈکٹس کی تشہیر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ زبان یہ قانونی نوٹس انگریزی زبان میں تیار کیا گیا ہے۔ اگر اس قانونی نوٹس کا کسی دوسری زبان میں بھی ترجمہ ہوتا ہے تو انگریزی زبان کو ہی فوقیت حاصل رہے گی۔ نافذالعمل قانون آپ تسلیم کرتے ہیں کہ یہ قانونی نوٹس پوری طرح سے انگلینڈ اور ویلز کی عدالتی قوانین کے عین مطابق نافذالعمل ہو گا۔ اس کے ساتھ ساتھ پہلے کی طرح، اس قانونی نوٹس کی کوئی چیز یو این آر کو اس کے دانشورانہ ملکیتی حقوق کی خلاف ورزی پر کسی بھی عدالتی میں قانونی چارہ جوئی کی غرض سے مقدمہ دائر کرنے سے نہیں روک سکتی۔ ملکیتی حیثیت پر مراسلہ اردو نیوز روم ڈاٹ کوم اور اس کی ذیلی ڈومینز میں کچھ ایسے الفاظ ہو سکتے ہیں جو ٹریڈ مارکس یا اس کے علاوہ ملکیتی حیثیت کے حامل ہوں گے یا سمجھے جائیں گے۔ ان کو شامل کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ قانونی مقاصد کے لیے ان کی حیثیت غیر ملکیتی یا عمومی نوعیت کی ہو گئی ہے اور مزید یہ کہ ان کی قانونی حیثیت کے بارے میں کسی اور طرح کی رائے قائم نہیں کرنی چاہیے۔ ان مواقع پر، جہاں ترمیم و تحریف کے مجاز عملے کے پاس کچھ شواہد ہوں جن سے کسی لفظ کی ملکیتی حیثیت ثابت ہو، اس لفظ کےلیے اس چیز کا اظہار انٹری میں کیا جائے گا لیکن وہاں اس طرح کے الفاظ کی قانونی حیثیت کے بارے میں کسی طرح کی رائے قائم نہیں کی جاتی اور نہ ہی اس بات کا اشارہ دیا جاتا ہے۔