Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

اس مشہور زمانہ تصویر کی 'اصل کہانی' جانتے ہیں؟

ہوسکتا ہے کہ گزشتہ دنوں فیس بک، ٹوئٹر یا کسی بھی سوشل میڈیا سائٹ پر آپ نے اوپر موجود تصویر کو دیکھا ہو جو مختلف قسم کے طنزیہ اور مزاحیہ جملوں کے ساتھ انٹرنیٹ پر گردش کرتی رہی۔

مگر کیا اس تصویر کے پیچھے چھپی ‘ اصل کہانی’ سے واقف ہیں ؟ جواب سامنے آگئی ہے۔

مزید پڑھیں : یہ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل کیوں ہوئی؟

جی ہاں واقعی اس تصویر میں موجود دو مرکزی کرداروں کی ایک مکمل کہانی ہے جو اتفاق سے اب سامنے آگئی ہے۔

پیر (20 نومبر) کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کرنے والے اینڈریو ابیرناتھی نامی ٹوئٹر صارف اتفاقیہ طور پر ان کرداروں کی اصل کہانی سے واقف ہوگئے۔

ایسا اس وقت ہوا جب وہ ایک اسٹاک فوٹوز کی ویب سائٹ میں کچھ تصاویر تلاش کررہے تھے اور اس وقت ان کے سامنے اس مشہور زمانہ تصویر کے کرداروں کی اصل ‘کہانی’ کھل کر سامنے آگئی۔

درحقیقت ان دونوں کرداروں کی صرف یہی تصویر نہیں بلکہ بوائے اور گرل فرینڈ کی متعدد تصاویر کا مجموعہ اس اسٹاک فوٹوز سائٹ پر موجود ہے جو کہ ممکنہ طور پر مختلف صورتحال میں لوگوں کے تاثرات کے اظہار کے لیے کھینچی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایئرہوسٹس کی وائرل تصویر پر پی آئی اے کا ‘مسکراتا’ جواب

اس ٹوئٹر صارف نے متعدد ٹوئیٹس کے ذریعے ان دونوں کی تصاویر کو شیئر کیا جو آپ نیچے دیکھ بھی سکتے ہیں۔

اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس میں زندگی کے مختلف مراحل کے جذبات کو پیش کیا گیا ہے اور اب ہوسکتا ہے کہ آپ جان گئے ہوں کہ یہ دونوں درحقیقت ماڈل ہیں جو اس طرح کی تصاویر کا حصہ بنتے ہیں۔


News Source

اس مشہور زمانہ تصویر کی 'اصل کہانی' جانتے ہیں؟

تبصرہ کریں