Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

واٹس ایپ میسج ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھا دیا گیا

6

واٹس ایپ میسنجر پر کچھ عرصہ قبل ہونے والی اپڈیٹ میں ایک نیا فیچر متعارف کروایا گیا تھا۔ اس فیچر کے ذریعہ بھیجا جانے والا پیغام دوسری جگہ موصول ہونے کے بعد بھی ‘ڈیلیٹ فار ایوری ون’ کے آپشن سے مٹایا جاسکتا ہے۔

اگر آپ پیغام بھیجنے کے بعد یہ سوچیں کہ وہ موصول کرنے والے کو نہیں پڑھنا چاہیئے، تو آپ اسے سات منٹ کے اندر اندر ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر سات منٹ بھی کم لگیں تو آپ کے لئے اس کا حل بھی نکالا جاچکا ہے۔

حال ہی میں ہونے والی ایک اور اپڈیٹ نے ‘ڈیلیٹ فار ایوری ون’ آپشن کی میعاد سات منٹ سے بڑھا کر ایک گھنٹہ آٹھ منٹ اور سولہ سیکنڈز کردی ہے۔

جبکہ ٹیلیگرام صارفین کے پاس پیغام ڈیلیٹ کرنےکے لئے اڑتالیس گھنٹے ہوتے ہیں۔ لہٰذا واٹس ایپ کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

البتہ جی میل پر پیغام مٹانے کے لیئے صرف تیس سیکنڈ کا وقت ہوتا ہے۔ اس کے مقابلے میں واٹس ایپ اس سے بہتر ہے ۔

بشکریہ : yahoo


News Source

واٹس ایپ میسج ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھا دیا گیا

تبصرہ کریں