Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

فٹبال ہیڈنگ دماغی مریض بنا سکتی ہے


فائل فوٹو

فائل فوٹو

فٹبال شائقین  اس وقت پر جوش ہو جاتے ہیں جب کھلاڑی فٹبال  سر سے (ہیڈ شاٹس)کھیلتے ہیں ، لیکن وہ نہیں جانتے کہ یہ ڈیمینشیا  کے خدشات میں اضافہ کرتا ہے ۔ 

تحقیق سے واضح ہوا ہے کہ کرونک ٹرامیٹک انسیپلوپیتھی  ( سی ٹی ای  )  کے سبب  ڈیمینٹیا ہو تا ہے  جس کے زیادہ تر مریض  فٹبال کے کھلاڑی ہوتے ہیں ۔   

 میں یو سی ایل اور نیشنل ہاسپیٹل فار نیورولوجی اینڈ نیوروسرجری  کے محققین  نےفٹبال کے چھ  سابق کھلاڑیوں  کے دماغ کاسی ٹی اسکین کیا ۔ چھ  میں سے  چار کے دماغ میں سی ٹی ای  پیتھالوجی  کی نشاندہی  ہوئی جبکہ  تمام  کھلاڑی الزائمر    میں مبتلا تھے ۔

 کوئین اسکوائر برین بینک کے مطابق  عام لوگوں کے مقابلے میں فٹبال کھیاڑیوں کیلئے  سی ٹی ای کے خدشات 12 فیصد زیادہ ہوتے ہیں ۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ  سی ٹی ای  کا شکار زیادہ تر کھیلوں سے وابستہ افراد ہوتے ہیں ،  جن میں  اکثریت باکسرز اور فٹبالرز کی ہوتی ہے ۔

فٹبال کیوں کہ دماغی اعتبار سے خطرناک اثرات متب کر سکتی ہے لہذا فٹبال کھلاڑیوں کو چاہئے کہ وہ ہیڈ شاٹس سے گریز کریں۔

بشکریہ زی نیوز

تبصرہ کریں