Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

مصری خاتون ایمان احمد کا وزن 500 سے 250 کلو ہو گیا


ایمان احمدتصویر کے کاپی رائٹ
SAIFEE HOSPITAL

Image caption

ایمان احمد سیفی ہسپتال میں ڈاکٹر کے ساتھ

انڈيا کے شہر ممبئی کے سیفی ہسپتال کا کہنا ہے کہ مصر سے انڈیا میں وزن کم کروانے کے لیے آنے والی مصری خاتون کا وزن آپریشن کے بعد آدھا ہو گیا ہے۔

سیفی ہسپتال کے مطابق آپریشن سے پہلے ایمان احمد کا وزن 500 کلو گرام تھا لیکن اب 250 کلو ہو گیا ہے۔

دو ماہ قبل ممبئی کے سیفي ہسپتال کے ڈاکٹر مضفل لكڑاوالا کی قیادت میں ان کی سرجری ہوئی تھی۔

انڈیا میں دنیا کی ‘سب سے وزنی’ خاتون کا آپریشن

پولیس اہلکار کو موٹاپے کے تمسخر اڑانے والی ٹویٹ کا فائدہ، مفت سرجری ہو گئی

500 کلو وزنی مصری خاتون علاج کے لیے ممبئی میں

دنیا کی ‘وزنی ترین خاتون’ کی انڈیا میں سرجری ہوگی

ان مصری خاتون کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ آپریشن سے قبل 500 کلوگرام وزن کے ساتھ وہ دنیا کی سب سے وزنی خاتون تھیں لیکن وزن کم ہونے کے ساتھ اب ایسا نہیں ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ
SAIFEE HOSPITAL

36 سالہ مصری خاتون ایمان احمد العبدالآتی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ممبئی لائی گئی تھیں اور انھیں سیفی ہسپتال میں داخل کیا گيا تھا۔

ایمان احمد عبدالآتی کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے 25 سال تک وہ اپنے گھر سے نہیں نکل پائیں۔

سیفی ہسپتال کا کہنا ہے کہ وزن کم ہونے کی وجہ سے اب وہ وہیل چیئر پر زیادہ وقت تک بیٹھ سکتی ہیں۔ ہسپتال نے سرجری کی بعد کی ان کی کچھ تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

ڈاکٹر لكڑاوالا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایمان احمد کا وزن بتدریج کم ہو رہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ بچپن میں سٹروک کی وجہ سے اب بھی ان کے جسم کا ایک حصہ مفلوج ہے اور انھیں بولنے اور کچھ نگلنے میں ابھی بھی پریشانیوں کا سامنا رہتا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ
COURTESY: DR MUFFAZAL LAKDAWALA

ڈاکٹر لکڑوالا کے مطابق مریض کے خاندان نے بتایا کہ جب وہ 11 سال کی تھیں تو ان کا وزن اتنا زیادہ تھا کہ وہ کھڑی نہیں ہوسکتی تھیں اور رینگ کر چلتی تھیں۔

ہسپتال کو اس بات کا انتظار ہے کہ ایمان احمد کا وزن اتنا کم ہو جائے کہ وہ سی ٹی سکین مشین میں فٹ ہو سکیں اور پھر اس بات کا پتہ لگایا جا سکے کہ آخر سٹروک کی وجہ کیا تھی۔

عبدالآتی کے خاندان کا کہنا تھا کہ پیدائش کے وقت ان کا وزن پانچ کلو گرام تھا اور ان میں ایلیفنٹیاسس کی تشخیص ہوئی تھی۔ اس بیماری میں بازو اور جسم کے دوسرے حصے انفیکشن کی وجہ سے پھول جاتے ہیں۔

تبصرہ کریں