Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

نیوزی لینڈ سے سیریز کیلئے قومی ویمنز ٹیم کا اعلان – Sport

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سیریز کیلئے 14رکنی قومی ویمنز ٹیم کا اعلان کردیا ہے اور بسمہ معروف پہلی مرتبہ سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گی۔

باسط علی کی زیر سربراہی قائم مقام سلیکشن کمیٹی نے ویمن کرکٹرز کی پرفارمنس کا جائزہ لے کر ٹیم کا انتخاب کیا اور عائشہ اشعر کو منیجر کے عہدے سے ہٹا کر عبدالرقیب کو ٹیم مینجر مقرر کیا گیا ہے۔

سابق کپتان ثنا میر کو پہلے ہی کپتانی سے ہٹاکر بسمعہ معروف کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا اور ثنا ایک کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم کا حصہ ہوں گی۔

سلیکشن کمیٹی نے نین عابدی، منیبا علی، جویریہ خان اور مہم طارق کو ڈراپ کر کے ارم جاوید، ڈیانا بیگ اور نتالیہ پرویز کو شامل کیا گیا ہے۔

اعلان کردہ ٹیم میں عائشہ ظفر، بی بی ناہیدہ، جویریہ ودود، بسمہ معروف، سدرہ امین، ارم جاوید، عالیہ ریاض، سدرہ نواز، ثنا میر، ڈیانا بیگ، نتالیہ پرویز، ایمان انور، ناشرہ سندھو اور سعدیہ یوسف شامل ہیں جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں انعم امین، فریحہ محمود، عائشہ ناز اور رمین شمیم شامل ہیں۔
پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 31 اکتوبر سے تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔


News Source

نیوزی لینڈ سے سیریز کیلئے قومی ویمنز ٹیم کا اعلان – Sport

loading...
شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں