Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

انگلش کرکٹر بین اسٹوکس نئی مصیبت میں پھنس گئے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

برسٹل:بین اسٹوکس کےستارےگردش میں ہیں، انگلش کرکٹرنئی مصیبت میں پھنس گئے، ٹی وی اداکارہ کےذہنی معذوربیٹےکا مذاق اڑانے پراسپانسرنےان سےمعاہدہ ختم کردیا۔

برسٹل میں آدھی رات کونائٹ کلب کےباہرجھگڑےکےباعث جیل کی ہوا کھانےوالےبین اسٹوکس کیلئےایک اوربری خبر،اسپورٹس وئیرجائنٹس نیو بیلنس نےانگلش کرکٹرزسےمعاہدہ ختم کردیا۔

برطانوی میڈیا کےمطابق ،بین اسٹوکس نےایک ویڈیومیں ٹی وی اداکارہ کیٹی پرائس کےذہنی معذور بیٹےکی نقل اتاری تھی جس پرانہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اسٹوکس نےگزشتہ روزٹوئیٹراکاؤنٹ پرکیٹی پرائس سےمعافی مانگی جس کےبعد ان کےاسپانسر نےانگلش کرکٹرکےساتھ ڈیل ختم کردی۔

کمپنی کا کہنا ہےکہ کھلاڑی دوسروں کیلئےمثال ہوتےہیں، ایسےایتھلیٹس کےساتھ کوئی تعلق رکھنا نہیں چاہتے،جوان کےبرانڈ کلچراوراقدارپرپورا نہ اترتےہوں۔

رپورٹس کےمطابق ،اسٹوکس کواس معاہدے سےسالانہ 2لاکھ پاؤنڈزکی آمدنی ہونا تھی، نائٹ کلب کےباہرجھگڑےکےباعث اسٹوکس کی ایشزسیریزمیں شرکت پہلےہی مشکوک ہے۔


News Source

انگلش کرکٹر بین اسٹوکس نئی مصیبت میں پھنس گئے

loading...
شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں