Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

دبئی:چیمپیئنزٹرافی کے چیمپیئنز کا کل پہلا امتحان ہوگا،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے کل دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ٹیسٹ سیریزماضی کا حصہ بن چکی،اب پاک سری لنکاون ڈے سیریزکا میدان سجے گا،دبئی میں سیریزکی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

پہلا ڈے نائٹ معرکہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کل سہہ پہر4بجے شروع ہوگا،میچ کیلئے شاہینوں نے کمرکس لی،بلے بازوں نے ماربل سلیب رکھ کر پریکٹس کی۔

قومی کپتان سرفرازاحمد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں غلطیاں ہوئیں،اب فوکس ون ڈے سیریز میں فتح پر ہے،تمام کھلاڑی ون ڈے سیریزکیلئے تیار ہیں۔

پہلےون ڈےکیلئےچیمپئینزٹرافی کا فائنل جیتنےوالی ٹیم میں 2تبدیلیاں کی جائیں گی،اظہرعلی کی جگہ احمد شہزاد اورانجرڈ محمد عامرکی جگہ رومان رئیس فائنل الیون کا حصہ ہوں گے۔


News Source

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

loading...
شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں