Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی چھٹی پوزیشن کوخطرہ

سری لنکا 5 میچز کی سیریز میں گرین شرٹس کو کلین سوئپ کرکے آٹھویں نمبر پر دھکیل سکتا ہے۔فوٹو: فائل

سری لنکا 5 میچز کی سیریز میں گرین شرٹس کو کلین سوئپ کرکے آٹھویں نمبر پر دھکیل سکتا ہے۔فوٹو: فائل

دبئی: ون ڈے رینکنگ میں بھی پاکستان کی چھٹی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی ہے۔

سری لنکا 5 میچز کی سیریز میں گرین شرٹس کو کلین سوئپ کرکے آٹھویں نمبر پر دھکیل سکتا ہے، 3-2 سے بھی آئی لینڈرز سیریز جیت گئے تو میزبان کو پھر بنگلہ دیش سے نیچے ساتویں نمبر پر جانا پڑے گا، سرفراز احمد الیون صرف سیریز جیت کر ہی اپنی موجودہ پوزیشن کو بچا سکتی ہے۔ ادھر جنوبی افریقہ کے پاس بھی نمبر ون ٹیم بننے کا موقع موجود ہے تاہم اس کیلیے اسے تینوں ایک روزہ میچز میں بنگلہ دیشی ٹیم کو زیر کرنا ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:ون ڈے رینکنگ ؛ پاکستان کے پاس ٹائیگرز سے آگے نکلنے کا موقع

واضح رہے کہ بھارت نیوزی لینڈ کے خلاف 22 اکتوبر کو میچ جیت کر یہ اعزاز واپس اپنے نام کرسکتا ہے۔


News Source

ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی چھٹی پوزیشن کوخطرہ

loading...
شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں