Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

ٹیسٹ کرکٹ:آئرلینڈ ڈیبیو پاکستان کیخلاف کرے گا

بورڈز میں بات چیت جاری،سخت سردی گرین کیپس کیلیے مشکلات کا سبب بنے گی
فوٹو: فائل

بورڈز میں بات چیت جاری،سخت سردی گرین کیپس کیلیے مشکلات کا سبب بنے گی
فوٹو: فائل

آکلینڈ: آئرلینڈ ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو پاکستان کیخلاف کرے گا،آئندہ سال اپریل یا مئی میں مقابلے کا ڈبلن میزبان ہوگا، 4روزہ میچ بھی شیڈول کیے جانے کا امکان ہے،دونوں ملکوں کے بورڈز میں بات چیت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال کے آغاز میں آئرلینڈ اور افغانستان کو ٹیسٹ اسٹیٹس دیدیا گیا تھا لیکن ابھی تک دونوں کو کوئی میچ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا، آکلینڈ میں آئی سی سی اجلاس کے دوران پاکستان اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈز کے آفیشلز نے آئندہ سال اپریل یا مئی میں ایک میچ کھیلنے کیلیے بات چیت کی ہے،اگرچہ تاحال اس مقابلے کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی لیکن قوی امکان ہے کہ آئرش ٹیم اپنی ٹیسٹ تاریخ کا پہلا میچ پاکستان کیخلاف ہوم گراؤنڈ ڈبلن میں کھیلے گی،گرین کیپس انگلینڈ میں 2 ٹیسٹ کی سیریز سے قبل یا بعد میں آئرلینڈ کا دورہ کرینگے۔

آئی سی سی 4روزہ ٹیسٹ میچز کا تجربہ کرنا چاہ رہی ہے، ہوسکتا ہے کہ ڈبلن میں بھی ایسا میچ ہی شیڈول کرلیا جائے،میزبان ٹیم ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کیلیے پریشانیاں پیدا کرسکتی ہے، اپریل میں وہاں درجہ حرارت 8اور مئی میں 11درجے سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے، اپنی زیادہ تر کرکٹ امارات کے صحراؤں کی سخت گرمی میں کھیلنے والے گرین کیپس کو ڈبلن کی کنڈیشنز سے ہم آہنگی میں دشواری پیش آسکتی ہے۔ یاد رہے کہ ورلڈکپ 2007میں اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کرنے والی آئرش ٹیم کے ساتھ پاکستان کی تلخ یادیں وابستہ ہیں۔


News Source

ٹیسٹ کرکٹ:آئرلینڈ ڈیبیو پاکستان کیخلاف کرے گا

loading...
شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں