Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

فیفا نے پاکستان نہیں فیصل صالح پر پابندی لگائی، سلیمان بٹ

شفاف الیکشن کیلیے ادارے کوکردار ادا کرنا ہوگا،سابق جنرل سیکریٹری پی ایف ایف۔ فوٹو: فائل

شفاف الیکشن کیلیے ادارے کوکردار ادا کرنا ہوگا،سابق جنرل سیکریٹری پی ایف ایف۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سابق جنرل سیکریٹری حافظ سلیمان بٹ نے کہا ہے کہ فیفا نے پاکستان پر نہیں بلکہ فیڈریشن کے سابق صدر فیصل صالح حیات پر پابندی عائدکی ہے۔

حافظ سلیمان بٹ نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا، اس موقع پر اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری شرافت حسین بخاری، راولپنڈی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر شوکت حسین، چوہدری امجد و دیگر بھی موجود تھے، انھوں نے کہا کہ  فیصل صالح حیات عدالتوں سے حکم امتناعی حاصل کرکے تیسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے، کیپٹن (ر) محمد صفدرکا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں، اب وہ ان کا اور مریم نواز کا نام خوامخوا سامنے لارہے ہیں۔

سابق جنرل سیکریٹری نے بتایا کہ 2015 میں ہمارے پاس 17جبکہ فیصل صالح حیات کے پاس 7ووٹ تھے جس پر انھوں نے لاہورکے بجائے شانگلہ گلی جا کر الیکشن کروادیے حالانکہ لاہور ہائیکورٹ نے اس کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا تھا، ان کے7 گول پروجیکٹ میں سے صرف ایک مکمل ہوا،فیفا فیصل صالح حیات پر تاحیات پابندی عائد کریگی، فیفا دونوں پارٹیوں کو بلاکرفیصلہ کرے تاکہ پاکستان میں فٹبال کا کھیل بحال ہوسکے اور فٹبال ہاؤس منتخب باڈی کے سپردکیا جائے۔

واضح رہے کہ فیفا نے گزشتہ دنوں پاکستان کی رکنیت معطل کر دی جس کی وجہ سے ٹیم اب کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکتی، ملک میں کھیلوں کے شائقین نے اس پر خاصے افسوس کا اظہار کیا ہے۔


News Source

فیفا نے پاکستان نہیں فیصل صالح پر پابندی لگائی، سلیمان بٹ

loading...
شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں