Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

ہاکی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کا شیڈول طے پا گیا

مہمان ٹیم 3 سے 7 دسمبر تک 3 میچز کھیلے گی،فوٹو:فائل

مہمان ٹیم 3 سے 7 دسمبر تک 3 میچز کھیلے گی،فوٹو:فائل

لاہور: ہاکی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کا شیڈول طے پاگیا، سیکریٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر کے مطابق مہمان ٹیم 3 سے 7 دسمبر تک 3 میچز کھیلے گی۔

شہباز سینئر کے مطابق سیریز کیلیے وزارت داخلہ کی جانب سے بھی اجازت مل گئی ہے، ورلڈ الیون میں نامور غیر ملکی کھلاڑی شامل ہونگے، پی ایس ایل طرز پر ہاکی لیگ آئندہ سال 25 اپریل سے شروع ہوگی،اس ایونٹ کے میچز لاہور، گوجرہ اور فیصل آباد میں منعقد کرائے جائیں گے جب کہ لیگ کا فائنل میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ کسی بھی کھلاڑی نے ڈیلی الاﺅنس کے حوالے سے شکایت نہیں کی، سابق فیڈریشن نے پلیئرز کے 80 لاکھ روپے دینا تھے،ان کی ادائیگی بھی کردی ہے، فنڈز ملتے ہی ہاکی کھلاڑیوں کو رقم ادا کردی جائے گی۔


News Source

ہاکی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کا شیڈول طے پا گیا

loading...
شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں