Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

ٹویٹر نے ہاردیک پانڈیا کو ‘لیڈی گاگا کا میل ورژن’ قرار دے دیا

main2

بھارتی آل راؤنڈر- ہاردیک پانڈیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا کو ٹوئیٹر پر ‘لیڈی گاگا کا میل ورژن’ قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں تو نظر نہیں آئیں گے تاہم وہ اس وقت اپنے نئے ہیئر اسٹائل کی وجہ سے ٹویٹر پر چھائے ہوئے ہیں۔

گذشتہ کافی عرصے سے ہاردیک پانڈیا اپنے ہیئر اسٹائلز کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے ہیں تاہم اس بار تو حد ہی ہوگئی ان کے نئے ہیئر اسٹائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹویٹر صارفین نے امریکا کی پاپ اسٹار ‘لیڈی گاگا کا میل ورژن’ قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق فی الحال وہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں اپنا قومی فریضہ انجام نہیں دے رہے۔ تاہم انہوں نے کرکٹ بورڈ سے درخواست کرکے اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کے لئے این سی اے میں ٹریننگ کی اجازت لے لی ہے۔

گذشتہ روز انہوں نے ٹویٹر پر اپنی ایک تصویر اپلوڈ کی جس کے بعد ہر کوئی ان کے نئے ہیئر اسٹائل پر مختلف رائے دیتا نظر آرہا ہے۔ کوئی انہیں ‘لیڈی گاگا کا میل ورژن کہہ رہا ہے تو کوئی کہتا ہے کہ اپنی بیٹنگ پر دھیان دو یہی وقت ہے ہیرو بننے کا ورنہ ایک بار ڈراپ ہوئے تو کہانی ختم ہو جائے گی تمھاری۔

:صارفین کی مختلف آراء آپ بھی ملاحظہ کریں

 

 

Thanks to HT


News Source

ٹویٹر نے ہاردیک پانڈیا کو ‘لیڈی گاگا کا میل ورژن’ قرار دے دیا

loading...
شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں