Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

یہ بچہ پاکستان کرکٹ کا کونسا سپر اسٹار ہے؟

main3

یہ تصویر ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں بے شمار اعزازات حاصل کئے۔ انہوں نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی سابقہ تیز ترین سینچری بھی اسکور کررکھی ہے۔

Related image

شاہد آفریدی آفریدی 1 مارچ 1980 کو خیبر ایجنسی میں پیدا ہوئے، انہیں دنیائے کرکٹ میں بوم بوم آفریدی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے ون ڈے کیریئر کے دوران 398 میچز کھیل کر 23.57 کی اوسط سے 8064 رنز اسکور کئے۔

Related image

شاہد آفریدی نے ون ڈے میں 34.51 کی اوسط سے 395 انٹرنیشنل وکٹیں بھی اپنے نام کررکھی ہیں۔ انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 488 چھکے جڑے۔

Related image

شاہد آفریدی نے اپنے 20 سالہ کیریئر میں کئی یادگار اننگز بھی کھیلیں۔ اگر ہم سے پوچھا جائے تو شاہد آفریدی کے کیریئر کا سب سے یادگار لمحہ بھارتی آف اسپنر ایشون کو لگاتار دو گیندوں پر دو چھکے جڑ کر میچ جتانا تھا۔

Image result for shahid afridi

شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2016 کے بعد ریٹائر ہوچکے ہیں تاہم جب بھی کرکٹ کا نام لیا جاتا ہے تو شاہد آفریدی کی یاد ضرور آجاتی ہے۔ انہیں پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا برانڈ بھی کہا جاتا ہے۔


News Source

یہ بچہ پاکستان کرکٹ کا کونسا سپر اسٹار ہے؟

loading...
شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں