Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

گول کیپر میدان بدر، کپتان نے اضافی ذمہ داری سنبھال کر ٹیم کوفتح دلائی

 قطر کے کپتان نے فیصلہ کن پنالٹی روک کر اپنی ٹیم کو آئندہ برس شیڈول ایونٹ میں رسائی دلادی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

قطر کے کپتان نے فیصلہ کن پنالٹی روک کر اپنی ٹیم کو آئندہ برس شیڈول ایونٹ میں رسائی دلادی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

دوحا: قطر کے گول کیپر شہاب محمود کو دوسرا یلوکارڈ دکھائے جانے پر میدان بدر ہونا پڑگیا۔

انڈر 19 ایشین فٹبال چیمپئن شپ کوالیفائر میں عراق سے پنالٹی شوٹ آؤٹ مرحلے پر قطر کے گول کیپر شہاب محمود کو دوسرا یلوکارڈ دکھائے جانے پر میدان بدر ہونا پڑگیا۔ اس سے قبل انھوں نے اس مرحلے میں عراقی پلیئرز کی 2 پنالٹیز ناکام بنا دی تھیں تاہم اس موقع پر قطر کے کپتان نے آگے بڑھ کر گول کیپنگ کی ذمے داری نبھائی اور فیصلہ کن پنالٹی روک کر اپنی ٹیم کو آئندہ برس شیڈول ایونٹ میں رسائی دلادی۔

واضح رہے کہ قطر نے 4-3 سے فتح پائی، مقررہ اور اضافی وقت میں مقابلہ 1-1 سے برابر رہا تھا۔


News Source

گول کیپر میدان بدر، کپتان نے اضافی ذمہ داری سنبھال کر ٹیم کوفتح دلائی

loading...
شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں