Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

اظہر علی انگلینڈ میں ری ہیبلی ٹیشن مکمل کرکے آج وطن واپسی پہنچیں گے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان اظہرعلی انگلینڈ میں ری ہیبلی ٹیشن مکمل کرنےکےبعد آج وطن واپس پہنچ رہےہیں۔

اظہرعلی سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریزسےقبل گھٹنےکی انجری کا شکارہوگئےتھےتاہم انہوں نےانجیکشن لگوا کرسری لنکا کیخلاف ابتدائی 2ٹیسٹ میچزمیں ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

اظہرگزشتہ ایک ماہ سےانگلینڈ میں ڈاکٹرظفراقبال کی نگرانی میں ری ہیبلی ٹیشن پروگرام پرعمل کررہے تھے، سابق کپتان آج انگلینڈ سےوطن واپس پہنچ رہےہیں۔

ذرائع کےمطابق ،ری ہیبلی ٹیشن کےباوجود اظہر100فیصد فٹ نہیں ہوئےہیں اوروہ وطن واپس پہنچ کرپی سی بی کےمیڈیکل پینل سےمشاورت کریں گےجس کےبعد ان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کےحوالےسےفیصلہ کیا جائےگا۔


News Source

اظہر علی انگلینڈ میں ری ہیبلی ٹیشن مکمل کرکے آج وطن واپسی پہنچیں گے

شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں