Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

بی پی ایل؛ حسن علی کے 20 رنز دیکر 5 شکار

پاکستانی پیسر نے تمام بیٹسمینوں کو کلین بولڈ کیا،فوٹو:سوشل میڈیا

پاکستانی پیسر نے تمام بیٹسمینوں کو کلین بولڈ کیا،فوٹو:سوشل میڈیا

ڈھاکہ: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں حسن علی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے کومیلا وکٹورینز کو ڈھاکا ڈائنامائٹس کے خلاف فتح دلا دی۔

بی پی ایل میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس اور کومیلا وکٹورینز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں حسن علی نے کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کی اور 3.3 اوورز میں صرف 20 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے تمام بیٹسمینوں کی وکٹیں اڑائیں، ان کا شکار بننے والوں میں ویسٹ انڈیز کے ایون لوئس، مصدق حسین، مہدی معروف، محمد صدام اور ابو حیدر شامل ہیں

حسن علی کی تباہ کن بولنگ کی بدولت ڈھاکا ڈائنامائٹس 18.3 اوورز میں 128رنز ہی بنا پائی، بعد ازاں وکٹورینز کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی بیٹسمین شعیب ملک نے ناقابل شکست 54 رنز بناتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنارکروایا۔


News Source

بی پی ایل؛ حسن علی کے 20 رنز دیکر 5 شکار

شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں