Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

کوہلی نے آملا کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا – Sport

کولکتہ: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی میں تیز ترین 50 سنچریاں بنانے کا ہاشم آملا کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔

سری لنکا کے خلاف کولکتہ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ویرات کوہلی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیسٹ میچوں میں 18ویں سنچری مکمل کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔

ویرات کوہلی نے ناقابل شکست 104 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو معقول مجموعے تک رسائی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس اننگز کے ساتھ ہی انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی 50سنچریاں مکمل کر لیں اور جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا کے ہمراہ سب سے کم اننگز میں یہ کارنامہ انجام دینے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

18 ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل میں 32 سنچریاں بنانے والے کوہلی نے 348 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا اور ہاشم آملا نے بھی اتنی ہی اننگز میں 50 سنچریاں مکمل کیں۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل میچز میں سابق عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر 100 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔


News Source

کوہلی نے آملا کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا – Sport

loading...
شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں