Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

آسٹریلین اوپن؛ اعصام الحق مکسڈ ڈبلز ایونٹ سے بھی آؤٹ


مینز ڈبلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں اعصام اور آسٹرین جرگن میلزر کی جوڑی کو امریکی برائن بیکر اور کروشین نکولامی کٹک کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا : فوٹو : فائل

مینز ڈبلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں اعصام اور آسٹرین جرگن میلزر کی جوڑی کو امریکی برائن بیکر اور کروشین نکولامی کٹک کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا : فوٹو : فائل

میلبورن: پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق اور انکی امریکی پارٹنر وانیا کنگ کو رومانیہ کے ہوریا تیکاؤ اور ارینا کامیلا بیگو نے  مات دے کر آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ 

پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مکسڈ ڈبلز ایونٹ سے بھی آؤٹ ہو گئے۔ اعصام اور انکی امریکی پارٹنر وانیا کنگ کو رومانیہ کے ہوریا تیکاؤ اور ارینا کامیلا بیگو نے 6-3 اور 6-4 سے مات دے دی۔ اس سے قبل جمعہ کو مینز ڈبلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں اعصام اور آسٹرین جرگن میلزر کی جوڑی کو امریکی برائن بیکر اور کروشین نکولامی کٹک کے ہاتھوں 6-4 اور 6-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اعصام الحق کا سفر دوسرے راؤنڈ میں تمام

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اعصام الحق نے پولش پارٹنر مارکین میٹکوسکی کے ساتھ مل کر آکلینڈ کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں ڈبلز ایونٹ میں فتح پاتے ہوئے سال کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

 

تبصرہ کریں