Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

چیپل-ہیڈلی سیریز، ٹیلر کی کیوی ٹیم میں واپسی



نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف اگلے ہفتے سے شروع ہونے والی چیپل-ہیڈلی سیریز کے لیے 14 رکنی ٹیم میں روس ٹیلر کی واپسی ہوئی ہے جبکہ نئے وکٹ کیپرٹام بلینڈل کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹام بلینڈل نے دوہفتے قبل بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا تاہم ان کی ٹام لیتھام کی موجودگی میں حتمی ٹیم میں ان کی شمولیت یقینی نہیں ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں تجربہ کار بلے باز روس ٹیلر کی واپسی ہوئی ہے، وہ آنکھوں میں تکلیف کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے تھے۔

نیوزی لینڈ کے سلیکٹر گیون لارسن کا کہنا ہے کہ ‘ٹام لیتھام کی موجودگی سے ہماری ٹیم میں باؤلنگ کا اضافی انتخاب ممکن ہوسکے گا کیونکہ وہ اس سے قبل ہمارے لیے باؤلنگ کرچکے ہیں’۔

واضح رہے آسٹریلیا نے 2016 کے اواخر میں نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی چیپل-ہیڈلی سیریز میں 3-0 سے شکست دی تھی۔

چیپل-ہیڈلی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔

کین ولیمسن (کپتان)، ٹام بلنڈیل، ٹرینٹ بولٹ، نیل بروم، کولن ڈی گرینڈہوم، لوکے فرگوسن، مارٹن گپٹیل، میٹ ہنری، ٹام لیتھام، کولن مینرو، جمی نیشام، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، روس ٹیلر

سیریز کا پہلا میچ آکلینڈ میں 30 جنوری کو ہوگا، دوسرامیچ 2 فروری کو نیپیئر اور 5 فروری کو ہملٹن میں تیسرا میچ کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کرائسٹ چرچ میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں مصروف ہے جہاں دوسرے روز کے اختتام پر 7 وکٹوں پر 260 رنز بنالیے ہیں جبکہ پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دی تھی۔

تبصرہ کریں