Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا میچ کل سڈنی میں کھیلا جائے گا

[ad_1]

سڈنی : پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کا چوتھا میچ کل سڈنی کرکٹ میں کھیلا جائے گا ، کینگروز کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان آسٹریلیا کے درمیان چوتھا میچ کل سڈنی میں کھیلا جائے گا ، جبکہ قومی ٹیم کی کپتانی اظہر علی کریں گے، ان کی دوسرے اور تیسرے ون ڈے میں ہیمسٹرنگ انجری کے باعث شرکت مشکوک ہو گئی تھی۔

Channel24-HD-Sydney

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور آسٹریلیا اب تک 13 بار مدِ مقابل آئے ہیں جس مین سے قومی ٹیم نے 4 میچ جیتے جبکہ 9 میچوں میں فتح کینگروز کے حصے میں آئی۔

سڈنی میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے ایلن بارڈر کے پاس ہے جنہوں نے 1561 رنز بنائے، جبکہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ عمران خان کے پاس ہے جنہوں نے 311 رنز بنائے۔

Channel24-HD-Ground

سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ اسٹیو سمیتھ کے پاس ہے جنہوں نے 164 کی اننگ کھیلی، جبکہ پاکستان کی جانب سے یہ ریکارڈ ظہیر عباس کے پاس ہے جنہوں نے 108 رنز کی باری کھیلی۔

سڈنی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے گلن مگرا کے پاس ہے جنہوں نے 53 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ قومی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ وقار یونس کے پاس ہے جنہوں نے 14 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

Channel24-HD-Ground

واضح رہے کہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ بھی آسٹریلیا کے پاس ہے ، کینگروز نے اب تک 128 میچ کھیلے جس میں سے 84 جیتے اور 38 ہارے جبکہ قومی ٹیم نے اب تک 20 میچ کھیلے جس میں سے 6 جیتے اور 14 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

[ad_2]

تبصرہ کریں