Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

مصباح الحق نوجوان کرکٹرز کے گن گانے لگے

[ad_1]

اس طرح کے کھلاڑیوں کی اشد ضرورت ہے جو ذہنی طور پر مضبوط رہتے ہوئے لڑنے کا جذبہ رکھتے ہوں۔ فوٹو؛ فائل

اس طرح کے کھلاڑیوں کی اشد ضرورت ہے جو ذہنی طور پر مضبوط رہتے ہوئے لڑنے کا جذبہ رکھتے ہوں۔ فوٹو؛ فائل

لاہور: مصباح الحق نوجوان کرکٹرز کے گن گانے لگے، انھوں نے حسن علی کو ٹیسٹ کرکٹ کیلیے بھی موزوں قرار دے دیا۔

ٹیسٹ کپتان کا کہنا ہے کہ پیسر ہر طرح کے ہتھیاروں سے لیس اور مشکل صورتحال میں بھی گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوتے، انھوں نے عماد وسیم کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلا کا اعتماد آل راؤنڈرکومتزلزل نہیں ہونے دیتا، پاکستان کو اس طرح کے پلیئرزکی اشد ضرورت ہے۔

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ حسن علی ٹیسٹ کرکٹ کیلیے بھی موزوں بولر ہیں،ایک انٹرویو میں کپتان نے کہا کہ پیسر کا ٹمپرامنٹ زبردست ہے، وہ آف کٹر، پیس میں تبدیلی، باؤنس سمیت ہر طرح کے ہتھیاروں سے لیس ہیں،مڈل میں بولنگ کررہے ہوں یا آخر میں حسن جارح مزاج بیٹسمینوں کے سامنے مشکل صورتحال میں بھی کسی گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوتے، کم عمری کے باوجود وہ اپنی غلطیوں سے فوری سیکھتے، بہترین فٹنس کے حامل اور ذمہ دارانہ رویہ کے بھی مالک ہیں، وہ کاکول اکیڈمی میں ملٹری ٹرینرز کی رہنمائی میں تربیتی کیمپ کے دوران ہر سرگرمی میں پیش پیش ہوتے تھے۔

مصباح نے عماد وسیم کو بھی قابل بھروسہ کرکٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آل راؤنڈر بال اور بیٹ دونوں سے ٹیم کیلیے عمدہ کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، گیند ٹرن نہ بھی ہورہی ہو تو پیس کم یا زیادہ کرنے کے ساتھ اچھی لائن اور لینتھ سے رنز کا حصول دشوار بنائے رکھتے ہیں، وہ گیم پلان کوسمجھتے اور بیٹسمین کی نفسیات سے کھیلتے ہوئے اس کو غلط اسٹروک پر مجبور کردیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عماد بیٹنگ میں کسی دباؤ کا شکار نہیں ہوتے اور میچ کی صورتحال کے مطابق کھیلتے ہیں، دونوں شعبوں میں بلا کا اعتماد ان کو متزلزل نہیں ہونے دیتا۔

مصباح الحق نے واضح کیا کہ پاکستان کو اس طرح کے کھلاڑیوں کی اشد ضرورت ہے جو ذہنی طور پر مضبوط رہتے ہوئے لڑنے کا جذبہ رکھتے ہوں۔

 

[ad_2]

تبصرہ کریں