Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

تیزترین 6 ہزاررنز،ٹیلرنے فلیمنگ اور برینڈن میک کولم کوپیچھے چھوڑدیا


مجموعی طور پر اسٹیفن فلیمنگ 7172 اور برینڈن میک کولم 6453 رنز بناکر اس فہرست میں ٹیلر سے آگے ہیں ۔ فوٹو فائل

مجموعی طور پر اسٹیفن فلیمنگ 7172 اور برینڈن میک کولم 6453 رنز بناکر اس فہرست میں ٹیلر سے آگے ہیں ۔ فوٹو فائل

کرائسٹ چرچ:  روس ٹیلر نیوزی لینڈ کی جانب سے تیزترین 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹسمین بن گئے، مجموعی طور پر تین کیوی بیٹسمین یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔

ٹیلر نے بنگلہ دیش کیخلاف جاری میچ میں اپنی 77 کی اننگز کے دوران 62 واں رن بنا کر یہ اعزازپایا، یہ ان کے کیریئر کی 145 ویں اننگز رہی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ٹیلر آنکھ کی سرجری کے بعد دوبارہ سلیکٹرز کی آنکھ کا تارا بن گئے

برینڈن میک کولم نے یہ کارنامہ 163 جب کہ اسٹیفن فلیمنگ نے 165 ویں اننگز میں انجام دیا تھا، مجموعی طور پر اسٹیفن فلیمنگ 7172 اور برینڈن میک کولم 6453 رنز بناکر اس فہرست میں ٹیلر سے آگے ہیں۔

تبصرہ کریں