Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر جارحانہ آغاز


وارنرتصویر کے کاپی رائٹ
AFP/Getty Images

Image caption

آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر اپنے جارحانہ کھیل کے کے معروف ہیں

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا چوتھا میچ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کھیلا جا رہا ہے۔

آج اتوار کو آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ابھی سے تھوڑی دیر قبل ساتویں اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 50 رنز بنا لیے تھے۔

میچ کا تازہ سکور جاننے کے لیے کلک کریں

پاکستان کی جانب سے کپتان اظہر علی ٹیم میں واپس آ گئے ہیں اور اس لیے اسد شفیق حتمی 11 کھلاڑیوں میں جگہ نہیں بنا پائے۔

سیریز کے پہلے ميچ میں آسٹریلیا نے جیت حاصل کی تھی تو دوسرے میچ میں پاکستان کو فتح نصیب ہوئی تھی۔ جبکہ تیسرے میچ میں ایک بار پھر آسٹریلیا فاتح ٹھہری۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک ایک بار پھر ٹیم میں واپس آ گئے ہیں جبکہ سپنر ایڈم زیمپا کو سیریز میں پہلی بار کھیلنے کا موقع ملا ہے۔

تبصرہ کریں