Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ



سڈنی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے تین ون ڈے میچز میں آسٹریلیا نے 2 جب کہ پاکستان نے ایک ون ڈے میچ جیتا ہے۔

پاکستانی ٹیم کے پاس سیریز بچانے کیلئے آج آخری موقع ہے،آسٹریلیا کی فتح اسے ون ڈے سیریز میں بھی فتح دلائے گی۔

دو میچوں میں آرام کرنے والے اظہر علی آج قومی ٹیم کی سربراہی کر رہے ہیں۔

فیصلہ کن میچ میں اسد شفیق کی جگہ کپتان اظہر علی کی واپسی ہوئی ہے، دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، عمر اکمل، محمد عامر ، شعیب ملک، شرجیل خان، بابر اعظم اور دیگر شامل ہیں.

دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے پہلے ون ڈے میچ آسٹریلیا نے 92 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم پاکستان نے دوسرے میچ میں 6 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔

پرتھ میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے کپتان اسمتھ کی شاندار کارکردگی کی بدولت میچ میں 7 وکٹوں سے مہمان ٹیم کو زیر کرکے سیریز میں 2-1 سے برتری حاصل کرلی۔

سڈنی کے اس کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 14 مرتبہ آمنے سامنے آئیں جہاں آسٹریلیا کا پلڑا بھاری رہا۔

تبصرہ کریں