Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

چوتھا ون ڈے:آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری


فائل فوٹو

فائل فوٹو

چوتھے ون ڈے میں آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ،میزبان ٹیم نے اب تک 1وکٹ کے نقصان پر98  رنز بنالئے۔

سڈنی میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے کیا دونوں بیٹسمینوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 92تک پہنچا یا۔

آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 92کے اسکور پرگرگئی عثمان خواجہ 30رنز بناکر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اوپنرڈیوڈ وارنر 60اور کپتان اسٹیون اسمتھ 4رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے اسد شفیق کی جگہ کپتان قومی ون ڈے ٹیم اظہر علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ میزبان ٹیم کو 5ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 1-2کی برتری حاصل ہے۔

تبصرہ کریں