Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

سری لنکن ٹیم کا پاکستان آنا طے پاچکا، نجم سیٹھی

najam-srthi0000000000

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین نجم سیٹھی کہتے ہیں سری لنکن ٹیم کا پاکستان آنا طے پاچکا ہے۔ پی سی ایل میں شریک کھلاڑی ہمارے سفیر بنے،جنہوں نے باہرجاکرمثبت رپورٹ دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون اتنی خوفناک ٹیم ہے کہ ڈرلگ رہا ہے ہماری پٹائی نہ ہوجائے۔

آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپکا میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کے بعد سری لنکن ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو بھی دوسرا ٹی ٹوئنٹی  میچ دیکھنے آرہے ہیں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں بحالی میں وزارت داخلہ، نوازشریف، آرمی چیف اور پنجاب حکومت نے بہت تعاون کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ جتنے بھی غیرملکی کھلاڑی آئے ہیں ان کا شکرگزارہوں۔

پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو میچ دیکھنے کی دعوت دینے کیلئے انہوں نے خود خط لکھا۔

loading...
شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں